• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی 24 کروڑ ڈالر کے ساتھ 'پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ' میں واپسی

شائع April 1, 2021
پی آئی بیز نے صرف مارچ میں سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری اپنی طرف راغب کی، اسٹیٹ بینک - فائل فوٹو:اے ایف پی
پی آئی بیز نے صرف مارچ میں سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری اپنی طرف راغب کی، اسٹیٹ بینک - فائل فوٹو:اے ایف پی

کراچی: پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) نے صرف مارچ میں سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کیا جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے جو 10 فیصد تک منافع کے خواہشمند ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بدھ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مالی سال 2021 کے جولائی تا مارچ کے دوران پی آئی بی میں 24 کروڑ 6 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

بینکرز نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال کووڈ - 19 وبائی امراض کے پاکستان میں آنے کے بعد پی آئی بی اور ٹریژری بلوں میں (3.5 ارب ڈالر تک) سرمایہ کاری کا عمل تین ماہ کے اندر تیزی سے ہوا۔

گزشتہ ماہ سے ہی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومت نے بہت سے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے تاہم تجارت اور صنعتوں کو کھلا رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ٹریژری بلز اور انویسٹمنٹ بانڈز سے 67 کھرب روپے اکٹھے کرنے کا منصوبہ

پی آئی بیز کی آمد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سرمایہ کار ملک میں پھیلتی ہوئی وبائی بیماری سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

پی آئی بیز نے مارچ میں 10 کروڑ 30 لاکھ 90 ہزار ڈالر حاصل کیے جو رواں مالی سال کے دوران سب سے زیادہ آمدنی تھی۔

اس سال فروری میں پی آئی بیز نے 3 کروڑ 76 لاکھ ڈالر اپنی جانب راغب کیے تھے۔

بینکرز کے لیے پی آئی بیز میں بڑھتی ہوئی آمد پاکستان کی معیشت میں بہتر اعتماد کی عکاس ہے، خاص طور پر کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا جس نے ان کے اعتماد کو مزید بڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریژری بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

تاہم چند بینکروں کا کہنا تھا کہ توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والی سب سے بڑی چیز پی آئی بیز پر 10 فیصد تک ریٹرن ہے کیونکہ دنیا میں کہیں بھی اتنا زیادہ منافع دستیاب نہیں جو خودمختار گارنٹی کی پشت پناہی میں ہو۔

پی آئی بی کی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ جولائی تا مارچ مالی سال 2021 کے دوران سب سے زیادہ 11 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی امریکا سے سرمایہ کاری کی گئی۔

صرف مارچ میں امریکا کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری 2 کروڑ 36 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی۔

واضح رہے کہ پی آئی بیز پر منافع امریکا میں پیش کی جانے والی موجودہ سود کی شرح سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024