• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاہ رخ کے مداحوں کے سوالوں پر دلچسپ جوابات

شائع March 31, 2021
ٹوئٹر پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شاہ رخ سے مزاحیہ اور عجیب و غریب سوالات پوچھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ٹوئٹر پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شاہ رخ سے مزاحیہ اور عجیب و غریب سوالات پوچھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے کنگ خان کہلانے والے شاہ رخ نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے جس میں ان سے آنے والی فلموں سمیت مختلف سوالات کیے گئے۔

اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے شاہ رخ نے اچانک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنےسالانہ سوال و جواب کے سیشن 'AskSRK' شروع کریں گے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ' اس سے پہلے میں کچھ اور کروں آپ کے پاس 15 منٹ، میرا خیال ہے کہ یہ وقت آپ کے ساتھ گزاروں اور ایک تیز 'AskSRK' سیشن رکھتے ہیں۔

جس کے بعد ٹوئٹر پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شاہ رخ سے مزاحیہ اور عجیب و غریب سوالات پوچھے۔

پریانکا چوہدری نامی صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا وہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کررہے ہیں جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ 'نہیں ابھی اپنا ٹیلنٹ سنوار رہا ہوں'۔

کیا بتاؤں نامی ٹوئٹر ہینڈل نے شاہ رخ سے کہا کہ سر پلیز جلدی اسکرین پر آئیں آپ کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے پورا تھیٹر بک کروالوں گا، آرام سے دیکھوں گا پر پلیز آجائیں، 3 سال 3 مہینے 31 دن ہوگئے ہیں۔

جس پر کنگ خان نے جواب دیا کہ واقعی، یہ تو بہت زیادہ وقت ہے، جلدی جلدی شوٹنگ کرتا ہوں پریشان نہ ہوں۔

ایوش نامی صارف نے 23 سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود بہترین کیریئر نہ منتخب کرپانے سے متعلق اپنا مسئلہ بیان کیا جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ عمر ایک نمبر ہے، محنت کریں سب اچھا ہوگا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے 26 سال کی عمر میں فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا، اپنے سال برباد نہ کریں۔

ایس آر کین فار ایور نامی ٹوئٹر ہینڈل نے شاہ رخ نے سوال پوچھتے ہوئے 2 آپشن دیے کہ ایک کا انتخاب کریں:

  • کولکتہ نائٹ رائیڈر 2021 آئی پی ایل جیتے
  • آپ کی فلمیں باکس آفس پر 600 کروڑ سے زائد کی کمائی کریں

جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ میں کبھی ملٹیپل چوائس کوئسچنز میں اچھا نہیں تھا کیونکہ میں چاہتا تھا تمام جوابات درست ہوں۔

شیخ مقصود نے پوچھا کہ سب کہتے ہیں کہ آپ میں بہت ایگو ہے کیا یہ سچ ہے؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ 'نہیں میں اتنا عظیم ہوں کہ مجھ میں بالکل انا نہیں ہے، ہاہاہا'۔

خوش کی جانب سے دوستوں کے حوالے سے سوال پر شاہ رخ خان نے کہا کہ اب میرے بچے میرے دوست ہیں۔

جتن گپتان نے اپنے بازو پر بنے شاہ رخ خان کے ٹیٹو کی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے کہا کہ 'اب تو میں داڑھی بھی نہیں کاٹ سکتا تمہارا ٹیٹو خراب ہوجائے گا'۔

ایم ڈی ابرار نے پوچھا کہ اس بار کولکتہ نائٹ رائیڈر کپ لائے گی نا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے، میں اس میں صرف کافی پینا شروع کرنا چاہتا ہوں۔

صہیب نامی صارف نے پوچھا کہ جب ہیری میٹ سجل کا سیکوئیل کب آرہا ہے تو شاہ رخ خان نے کہا کہ یہاں ٹوئٹر پر سب باکس آفس پر ناکام ہونے والی فلموں کا سیکوئیل کیوں مانگ رہے ہیں۔

جس کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے سوال و جواب کے سیشن کا اختتام کیا اور جواب نہ ملنے پر ناامید ہونے والے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا۔

شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کی کہ آپ کے وقت اور صبر کا شکریہ، جواب نہ ملنے پر ناامید نہ ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میری تھوڑی خود غرضی ہے لیکن میں یہ اپنے لیے کرتا ہوں اور مجھے اس میں بہت مزا آتا ہے، آپ سب محفوظ رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024