• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شہریار منور اور حمیمہ ملک، سکینہ سموں کی فلم میں اداکاری کریں گے

شائع March 30, 2021
فلم کے نام اور ریلیز کی تاریخ سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرام/فیس بک
فلم کے نام اور ریلیز کی تاریخ سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرام/فیس بک

پاکستان کی سینئر اداکارہ، ہدایت کارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں جنہوں نے گزشتہ برس فیچر فلم 'انتظار' سے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کا تھا اور اب انہوں نے اپنی دوسری فلم کا اعلان کردیا ہے۔

ان کی یہ فلم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث پاکستان میں ریلیز نہیں ہوسکی تھی تاہم عالمی سطح پر 'انتظار' بہت زیادہ مقبول ہوئی تھی۔

حال ہی میں سکینہ سموں نے پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کیا تھا اور اب انہوں نے اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فلم ’انتظار‘ ہارلم فلم فیسٹیول میں پیش ہوگی

سکینہ سموں نے اپنی اگلی فلم کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ اداکار شہریار منور، اسد صدیقی اور حمیمہ ملک ان کی آنے والی فلم میں اداکاری کریں گے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سکینہ سموں نے کہا کہ ' اللہ کے کرم سے، میں اپنی اگلی فلم کی تفصیلات کا اعلان کررہی ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ شہریار منور صدیقی اور اسد صدیقی مصدقہ کاسٹ میں شامل ہیں'۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اور پوسٹ میں سکینہ سموں نے اپنی فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم میں حمیمہ ملک بھی اداکاری کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سکینہ سموں خود سے متعلق کورونا کی جھوٹی خبروں پر برہم

فلم کی کاسٹ کے علاوہ سکینہ سموں نے اس کی کہانی کی بھی چند تفصیلات شیئر کیں۔

سکینہ سموں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے اندرونِ سندھ پر مبنی کہانی کی ہدایات دینے پر فخر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم ایک لَو اسٹوری ہے جو دراصل سچے واقعات اور کرداروں سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔

سکینہ سموں نے مزید لکھا کہ یہ وہ اسکرپٹ جس پر میں دہائیوں سے سوچ رہی ہوں اور آخر کار میں نے اسے کاغذ پر تحریر کرلیا۔

تاہم سکینہ سموں کی جانب سے اپنی آنے والی فلم کے نام اور ریلیز کی تاریخ سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024