چین سے خریدی گئی کین سائنو ویکسین آج موصول ہورہی ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا چین سے خریدی گئی کین سائنو ویکسین کا پہلا بیچ آج موصول ہورہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تیسرے مرحلے کے ٹرائلز میں شرکت کی تھی اور ایسا کسی بھی ویکسین کے لیے پہلی مرتبہ ہوا تھا۔
دوسری جانب ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپریل کے وسط تک بڑی مقدار میں چین سے ویکسین ملے گی جس سے 30 لاکھ خوراکیں تیار کی جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا بڑی مقدار میں ویکسین کو پاکستان میں مرتب، اسٹرلائزڈ اور پیک کیا جائے گا اور اس کے لیے خصوصی آلات خرید لیے گئے ہیں اور افرادی قوت کی تربیت جاری ہے۔