• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شہزادہ ولیم دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ مرد قرار

شائع March 30, 2021
شہزادہ ولیم نے گنجے شخص مرد کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ولیم نے گنجے شخص مرد کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں خوبصورتی اور جاذب نظر شخصیت کے لیے کئی مقابلے ہوتے ہیں اور حیران کن طور پر ایسے مقابلوں میں ایسی شخصیات ابتدائی نمبروں پر آتی ہیں، جن میں عام لوگوں کو زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔

اور ایسا ہی حال برطانیہ میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں ہوا، جس میں حیران کن طور پر ہولی وڈ اداکاروں اور بڑے بڑے سیاستدانوں کے برعکس برطانوی شہزادہ ولیم دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ قرار پائے۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق برطانیہ کے مشہور پلاسٹک سرجری کے ادارے کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں حیران کن طور پر شہزادہ ولیم دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ مرد قرار پائے۔

مائک ٹائسن دوسرے پرکشش گنجے مرد قرار پائے—فائل فوٹو: اے ایف پی
مائک ٹائسن دوسرے پرکشش گنجے مرد قرار پائے—فائل فوٹو: اے ایف پی

مذکورہ سروے کو متعدد اقسام کی پلاسٹک سرجریز کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ’longevita‘ نے سر انجام دیا اور ادارے نے انٹرنیٹ پر ’گنجے مردوں‘ کو تلاش کیے جانے سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

سروے کے دوران ادارے نے یہ دیکھا کہ دنیا بھر میں کتنے افراد نے دنیا کی کس معروف گنجی شخصیت کو کیسے الفاظ، جملوں یا معاملوں پر سرچ کیا۔

ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ’پرکشش‘ لفظ کے ساتھ سب سے زیادہ برطانوی شہزادہ ولیم کو تلاش کیا گیا، اسی لیے انہیں ہی دنیا کا ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا گیا۔

جیسن اسٹاتھم تیسرے نمبر پر رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
جیسن اسٹاتھم تیسرے نمبر پر رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

یعنی دنیا بھر میں شہزادہ ولیم کی انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران ان کے نام کے ساتھ ’سیکسی‘ کا لفظ استعمال کیا گیا، جس وجہ سے کاسمیٹک کے ادارے نے نتائج میں انہیں ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا۔

حیران کن طور پر مذکورہ فہرست میں ہولی وڈ کے پرکشش اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں نمایاں رہنے والے ڈیوائن جونسن اور ون ڈیزل آخری نمبروں پر آئے۔

اسی فہرست کے حوالے سے برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ نے بتایا کہ فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باکسر مائیک ٹائسن، تیسرے نمبر پر برطانوی اداکار جیسن اسٹاتھم، چوتھے نمبر پر امریکی ریپر پٹ بل اور پانچویں نمبر پر امریکی کاروباری شخصیت مائیکل جارڈن رہے۔

ون ڈیزل دسویں نمبر پر رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ون ڈیزل دسویں نمبر پر رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پرکشش گنجے‘ مرد حضرات کی فہرست میں چھٹے نمبر پر باکسر فلائیڈ مے ویدر، ساتویں نمبر پر امریکی اداکار جان ٹروولٹا، آٹھویں نمبر پر ہولی وڈ اداکار بروس ولز، نویں نمبر پر ڈیوائن جونسن اور دسویں نمبر پر ون ڈیزل رہے۔

اسی فہرست میں ہولی وڈ اداکار پیٹرک اسٹیورٹ اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن بھی شامل تھے مگر وہ 10 پرکشش گنجے مرد حضرات میں شامل نہ ہوسکے۔

’پر کشش گنجے‘ مرد حضرات کی فہرست میں خود کو آخری نمبروں پر رکھے جانے پر ڈیوائن جونسن نے ٹوئٹ کرکے دوبارہ نتائج کی گنتی کا مطالبہ بھی کیا ۔

نویں نمبر پر آنے والے ڈیوائن جونسن نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
نویں نمبر پر آنے والے ڈیوائن جونسن نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024