• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

شائع March 30, 2021
اے ایچ ایل کی جانب سے مالی سال 21 کے 8 ماہ میں 8 لاکھ 36 ہزار 46 یونٹس فروخت ہوئے—فائل فوٹو
اے ایچ ایل کی جانب سے مالی سال 21 کے 8 ماہ میں 8 لاکھ 36 ہزار 46 یونٹس فروخت ہوئے—فائل فوٹو

کراچی: اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے گزشتہ7 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے کم درآمدی لاگت کے باوجود موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 16 سو روپے کا اضافہ کردیا۔

ایک ڈیلر نے بتیا کہ نئی قیمتیں یکم اپریل سے لاگو ہوں گی اور ماضی کی طرح کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

مزیدپڑھیں: ہونڈا نے کار، موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

مثال کے طور پر ہونڈا کی سی ڈی 70 ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 82 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 25 ایک ہزار 600 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوگی۔

اے ایچ ایل کی جانب سے مالی سال 21 کے 8 ماہ میں 8 لاکھ 36 ہزار 46 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7 لاکھ 194 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

اگست 2020 کے آخری ہفتے سے درآمد کی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے جب 154-155 روپے کی موجودہ شرح کے مقابلے میں ایک ڈالر 168.40 روپے کے برابر تھا لیکن موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کے اسمبلرز قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 4لاکھ 25 ہزار روپے تک اضافہ

اکبر روڈ پر موٹر سائیکل ڈیلر محمد صابر شیخ نے بتایا کہ اگست 2020 سے لیکر اب تک 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 8 سے 9 ہزار روپے جبکہ 125-150 سی سی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 25 ہزار سے 50 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار شنکر تلریجا نے بتایا کہ اگست 2020 سے آج کی تاریخ تک کار کی قیمتوں میں 2 سے 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوزوکی ویگن آر کی قیمت اب 16لاکھ 40 ہزار روپے ہے جو 16 لاکھ 5 ہزار روپے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کلٹٹس 17 لاکھ 45 ہزار روپے کے بجائے 17 لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔


یہ خبر 30 مارچ 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (4) بند ہیں

محمد عبید الله خان نیازی Mar 31, 2021 04:04pm
آو اپنے حصہ کا شور مچائیں ۔
محمد عبید الله خان نیازی Mar 31, 2021 04:10pm
آو اپنے حصہ کا شور مچائیں ۔پاکستانی عوام خود کو چونا لگوانا اپنا اعزاز سمجھتے ہیں ۔
محمد عبید الله خان نیازی Mar 31, 2021 04:33pm
پاکستانی اپنے اپنے سیاسی مرشدوں کے کردار سے راضی تو غم کس بات کا۔ہماری قسمت نجومی اور فال والے طوطوں کے حوالے کیونکہ ہم زندہ قوم ہیں
محمد عبید الله خان نیازی Mar 31, 2021 04:44pm
حضرت جانگیر ترین رحمتہ الله پر الزام بے بنیاد خاندانی ہیں چینی سے بیماری پھیلتی ہیں انہوں نے وہ چینی فروخت کی ۔جس سے عوام کو نقصان تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024