• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کریم نے کووڈ-19 ویکسینز سے متعلق نیا فیچر متعارف کرادیا

شائع March 29, 2021
اس فیچر میں ملک بھر میں قائم کیے گئے تمام ویکسین سینٹرز کی لوکیشن اور ٹائمنگز بھی شامل ہیں—فوٹو: خلیج ٹائمز
اس فیچر میں ملک بھر میں قائم کیے گئے تمام ویکسین سینٹرز کی لوکیشن اور ٹائمنگز بھی شامل ہیں—فوٹو: خلیج ٹائمز

آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’کریم‘ نے اپنی سپر ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین پاکستان میں کسی بھی کووڈ -19 ویکسینیشن سینٹر کے لیے رائیڈ بک کراس

'گیڈ ویکسینیٹڈ' کے نام سے سپر ایپ میں شامل کیے گئے اس نئے فیچر میں ملک میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسینز سے متعلق تمام تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

اس فیچر میں ویکسین کے لیے اہلیت، ملک بھر میں قائم کیے گئے تمام ویکسین سینٹرز کی لوکیشن اور ٹائمنگز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا کورونا ویکسین کے استعمال کے بعد بھی فیس ماسک پہننا ضروری ہوگا؟

کریم کی سپر ایپ کے اس فیچر کے ذریعے صارفین آسانی سے قریبی ویکسینیشن سینٹر پر کال کرکے آسانی سے ٹریفک اور پارکنگ کے تمام مسائل کے بغیر رائیڈ بک کراسکتے ہیں۔

فیس بک پر کریم کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم اس اہم وقت میں آپ کی مدد کے لیے پُرعزم ہیں۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ کریم ایپ کے ہوم پیج پر موجود ہمارا نیا فیچر 'گیٹ ویکسینیٹڈ' حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے تمام کووڈ-19 ویکسینیشن سینٹرز کی تفصیلات فراہم کرتا ہے اور آپ کو محفوط طریقے سے وہاں لے جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’حکومت کا عوام کو کورونا وائرس ویکسین مفت فراہم کرنے کا فیصلہ‘

مزید کہا گیا کہ یہ نوٹ کرلیں کہ آپ اس وقت کریم کی رائیڈ بُک کرائیں کہ آپ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئی ہوں اور گزشتہ 14 روز میں کورونا سے متاثرہ فرد سے رابطےمیں نہ رہے ہوں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ آپ کریم کی سخت حفاظتی پالیسیوں سے مستفید ہوں گے اور ویکسینیشن سینٹر کی پارکنگ میں ہجوم سے بچیں گے۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی جس کے بعد 3 فروری سے کورونا کے خلاف صفِ اول میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا آغاز ہوا تھا۔

ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے بعد 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 15 فروری سے ہوا تھا تاہم کچھ تاخیر کے بعد ان کی ویکسینیشن کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوا تھا۔

جس کے بعد 26 مارچ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کووِڈ 19 کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024