اسلام آباد کے پولی کلینک میں بڑی تعداد میں طبی عملہ کورونا سے متاثر
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑَے سرکاری اسپتال پولی کلینک میں بڑی تعداد میں طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔
ترجمان پولی کلینک عبدالجبار بھٹو کے مطابق کورونا سے 42 ڈاکٹرز، 72 نرسیں اور 68 پیرامیڈکس متاثر ہوئے اور تمام متاثرہ افراد قرنطینہ میں ہیں۔
بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پولی کلینک اسپتال میں طبی عملے کی کمی کا سامنا ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ کم طبی عملے سے زیادہ کام لینے کی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 100 ڈاکٹرز، 120 نرسیں اور 150پیرامیڈکس شدید متاثر ہوئے تھے۔