• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیمنزم کے نام پر مرد حضرات سے نفرت کے خلاف ہوں، احمد علی بٹ

شائع March 29, 2021
کچھ ہی عرصے میں اپنا وزن 25 کلو تک کم کردیا، اداکار—فوٹو: انسٹاگرام
کچھ ہی عرصے میں اپنا وزن 25 کلو تک کم کردیا، اداکار—فوٹو: انسٹاگرام

فلموں میں ٹرانس جینڈر شخص یا خاتون کا کردار ادا کرنے والے اداکار احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ وہ خود کو کسی حد تک فیمنسٹ سمجھتے ہیں جب کہ وہ فیمنزم کی کچھ باتوں سے اختلاف بھی رکھتے ہیں۔

احمد علی بٹ اے آر وائے کے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میزبان واسع چوہدری سے ذاتی زندگی، شوبز، ایوارڈز اور سماجی مسائل پر کھل کر بات کی۔

احمد علی بٹ نے بتایا کہ انہوں نے شادی سے قبل 9 سال تک اہلیہ سے تعلقات رکھے تھے، اس وقت ان کی اہلیہ لندن میں مقیم تھیں اور وہ ان سے کئی گھنٹوں تک اسکائپ پر بات کرتے تھے۔

اداکار نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنی صحت اچھی کرنے کے لیے اپنا وزن 25 کلو تک کم کردیا۔

احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ جب زیادہ وزن تھا تب بھی لوگ سوشل میڈیا پر نامناسب کمنٹس کرتے تھے اور جب انہوں نے وزن کم کیا تب بھی لوگوں نے انہیں ٹرول کیا اور پوچھنے لگے کہ کیسے وزن کم کیا؟

اداکار نے بتایا کہ گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث وہ گھر تک محدود تھے، اسی وجہ سے انہوں نے وزن کم کرنے کا سوچا۔

احمد علی بٹ نے بتایا کہ 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کے گانے ’ٹونٹ فور سیون لک ہلنا‘ گانے پر ان کے ڈانس کو پسند کیا گیا اور لوگ حیران رہ گئے کہ انہوں نے کیسے عروہ حسین سے بہتر ڈانس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احمد علی بٹ پہلی غیر ملکی فلم میں کاسٹ

پروگرام کے ایک سیگمنٹ نے احمد علی بٹ نے فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو ایک وائس پیغام بھیجا اور ان سے مشورہ مانگا کہ وہ کیسے دوسری لڑکی کو تعلقات پر راضی کریں؟

اداکار کو فہد مصطفیٰ نے پلاسٹک سرجری کروانے کا مشورہ دیا جب کہ مہوش حیات نے انہیں لڑکی کو پھنسانے کے لیے لڑکی کے پاؤں پڑنے تک کا مشورہ بھی دیا۔

احمد علی بٹ جلد ہی برطانوی و بھارتی پنجابی فلم میں دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
احمد علی بٹ جلد ہی برطانوی و بھارتی پنجابی فلم میں دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ہمایوں سعید نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ انہیں ساتھ لے جائیں تو ان کا کام ہوجائے گا۔

پروگرام میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے احمد علی بٹ نے بتایا کہ وہ خود کو 60 فیصد تک فیمنسٹ سمجھتے ہیں، کیوں کہ ان کی پرورش بہادر خواتین نے کی اور ان کی شادی بھی بہادر خاتون سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: احمد علی بٹ کا کورونا کے باعث 2 ہفتے تک قرنطینہ میں رہنے کا انکشاف

اداکار نے اسی معاملے پر مزید کہا کہ وہ 40 فیصد فیمنسٹ اس لیے نہیں ہیں، کیوں کہ وہ 40 فیصد فیمنزم میں آنے والی غلط چیزوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل فیمنزم کے نام پر مرد حضرات سے نفرت کی جو مہم چلی ہوئی ہے، وہ چالیس فیصد اس مہم کے خلاف ہیں۔

احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ فیمنزم کے نام پر چلنے والی مہم کو ’اپنی روٹی خود پکاؤ‘ کے نعروں کے تحت کہیں اور لے جایا جا رہا ہے اور اس سے مرد حضرات کے خلاف نفرت کا پیغام دیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024