• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولی وڈ اداکار پریش راول بھی کورونا وائرس کا شکار

شائع March 28, 2021
پریش راول نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق بتایا — فائل فوٹو: آئی اے این ایس
پریش راول نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق بتایا — فائل فوٹو: آئی اے این ایس

چند روز قبل بولی وڈ اداکار عامر خان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اب اداکار پریش راول بھی عالمی وبا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

اداکار پریش راول نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی پوسٹ میں خود میں کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق بتایا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ 'بدقسمتی سے میرا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔

مزید پڑھیں: عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پریش راول نے کہا کہ 'وہ لوگ جو گزشتہ 10 دنوں میں مجھ سے رابطے میں رہے ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا ٹیسٹ کروائیں'۔

65 سالہ اداکار نے رواں ماہ کے اوائل میں کورونا وائرس کی ویکسین کا پہلا ڈوز لگوایا تھا۔

انہوں نے ویکسین کا پہلا ڈوز لگوانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ 'وی سے ویکسینز'۔

پریش راول نے تمام ڈاکٹرز، نرسز، فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اور سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اداکار پریش راول کی جانب سے وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کے بعد انوپم کھیر، اشوک پنڈت اور دیگر اداکاروں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 14 کا حصہ بننے والی نکی تمبولی بھی کورونا کا شکار

پریش راول سے قبل 24 مارچ کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ ان دنوں گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

عامر خان سے قبل بگ باس 14 کا حصہ بننے والی اداکارہ نکی تمبولی اور اداکار کارتک آریان بھی کورونا کا شکار ہوئے۔

علاوہ ازیں کورونا کا شکار ہونے والے اداکاروں میں رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ گوہر خان سے متعلق خبریں تھیں کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں کورونا نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024