• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بائیڈن کی 'بیلٹ اینڈ روڈ' منصوبے کا متبادل لانے کی تجویز

شائع March 28, 2021
امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور مغربی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر یہ منصوبہ پیش کیا — فوٹو رائٹرز
امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور مغربی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر یہ منصوبہ پیش کیا — فوٹو رائٹرز

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور مغربی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چین کے کھربوں ڈالر بیلٹ اینڈ روڈ انفرا اسٹرکچر کا مقابلہ کرنے کے لیے 'جمہوری' ممالک کے ساتھ مل کر اسی طرح کے اقدام کی بنیاد رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ انہوں نے چین کے شمال مغربی خطے سنکیانگ میں ایغور کی اقلیتی برادری کو نشانہ بناتے ہوئے لگائی گئی پابندیوں کے سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کال میں یہ تجویز پیش کی۔

مزید پڑھیں: امریکا بحیرہ جنوبی چین میں 'ملٹرائزیشن' کا روح رواں بن رہا ہے، چینی وزیر خارجہ

بائیڈن نے بیلٹ اینڈ روڈ کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے تجویز کیا کہ ہمیں لازمی طور پر ایسا ہی اقدام جمہوری ریاستوں کی طرف سے اٹھانا چاہیے جس سے دنیا بھر میں ان لوگوں کی مدد کی جائے جنہیں حقیقتاً مدد کی ضرورت ہے۔

اس اقدام کے تحت قرضوں اور منصوبوں کے ذریعے حالیہ برسوں میں بیجنگ کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے جس پر علاقائی طاقتوں اور مغربی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

چین نے متعدد ممالک کو سڑک، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے یا تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

صدر ژی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت کھلے، سبز اور صاف ستھرے تعاون کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود چینی بینکوں نے کوئلے کے منصوبوں کی مالی اعانت جاری رکھی ہے تاکہ وہ اس اقدام کے سہارے بیرون ملک کوئلے کی تجارت پر اثرورسوخ برقرار رکھ سکے۔

چین کی عالمی توانائی کی مالی اعانت کے حوالے سے بوسٹن یونیورسٹی کے ڈیٹا بیس کے مطابق 2000 سے 2018 کے درمیان بیرون ملک توانائی کے منصوبوں پر چین کے دو سب سے بڑے پالیسی بینکوں کے ذریعے لگائے گئے 251 ارب میں سے 23.1 فیصد رقم کوئلہ منصوبوں پر خرچ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایغور مسلمانوں کا معاملہ، امریکا نے چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں

برطانیہ نے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بائیڈن اور جانسن کے مابین گفتگو میں امریکی صدر کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تجویز کا تذکرہ نہیں کیا لیکن انہوں نے نوٹ کیا کہ دونوں رہنماؤں نے سنکیانگ میں 'انسانی حقوق کی پامالیاں کرنے والوں' پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے 'اہم کارروائی' پر تبادلہ خیال کیا۔

یورپی یونین، برطانیہ، کینیڈا اور امریکا نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزامات کی روشنی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ہفتے سنکیانگ کی متعدد سیاسی اور معاشی شخصیات پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر یورپی یونین اور برطانیہ کے افراد کے خلاف بیجنگ نے انتقامی کارروائی کی تھی۔

سنکیانگ کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے والے چین نے نو برطانوی افراد اور چار اداروں کے خلاف جمعہ کے روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایغور کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کے معاملے پر 'بدنیتی پر مبنی جھوٹ بولا اور غلط فہمی پھیلائی'۔

انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق سنکیانگ میں کم سے کم 10 لاکھ ایغور اور دوسرے مسلمان گروپس کے افراد کو کیمپوں میں رکھا گیا ہے جہاں پر حکام پر خواتین کی زبردستی نس بندی کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے جبری مشقت لینے کا الزام بھی عائد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024