• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ذوالفقار بھٹو کی برسی: پیپلز پارٹی کا راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان

شائع March 26, 2021
پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا — فائل فوٹو / عمران ایوب
پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا — فائل فوٹو / عمران ایوب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی قائدین و صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام و کارکنان ضلعی سطح پر کورونا وائرس کے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو راولپنڈی میں مرکزی جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا تھا کہ اس جلسے سے سندھ میں کورونا پھیلنے کے خدشات ہیں۔ اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے آج پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024