• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بنگلہ دیش کی 50ویں سالگرہ: وزیراعظم عمران خان کی حسینہ واجد کو دورے کی دعوت

شائع March 26, 2021
عمران خان نے اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات کے لیے عزم کی تجدید کی— فوٹو: رائٹرز/اے ایف پی
عمران خان نے اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات کے لیے عزم کی تجدید کی— فوٹو: رائٹرز/اے ایف پی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کی 50 ویں سالگرہ پر اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو مبارکباد پیش کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد کو لکھے گئے خط میں وزیر اعظم خان نے کہا کہ آئیے اپنے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ طور پر کام اور دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات کے لیے عزم کی تجدید کریں۔

مزید پڑھیں: 'بنگلہ دیش کا جھکاؤ پاکستان اور چین کی جانب بڑھنے لگا'

وزیر اعظم نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو اپنی سہولت کے مطابق جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے ایک سرکاری خط کے ذریعے یوم پاکستان کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد بھی پیش کی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خط میں کہا کہ میں اپنے، حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم وزیر اعظم شیخ مجیب الرحمٰن کی یاد میں صد سالہ تقریبات منانا اس گہرے پیار اور احترام کی عکاسی کرتے ہیں جسے آپ اور بنگلہ دیش کے عوام انعقاد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور

وزیر اعظم خان نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتا ہے جو مشترکہ تاریخ، عقیدے اور پائیدار امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ ہمارے خطے اور اس سے آگے پائیدار خوشحالی کو فروغ دینے کے سلسلے میں مفادات کے استحکام پر مبنی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024