• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیا صبا قمر شادی کررہی ہیں؟

شائع March 26, 2021
عظیم خان کے اس کمنٹ پر صبا قمر نے ایک غیرمتوقع جواب دیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا
 —فائل فوٹو: انسٹاگرام
عظیم خان کے اس کمنٹ پر صبا قمر نے ایک غیرمتوقع جواب دیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا —فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ صبا قمر آج کل ساحل سمندر فوٹو شوٹ اور اپنی تصاویر پر کمنٹس میں شادی کی پیشکش کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

چند روز قبل صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'اگر یہ ہونا ہوگا تو ہوجائے گا'۔

صبا قمر کی اس پوسٹ پر عظیم خان نے کمنٹ کیا ' شادی کرلیتے ہیں؟ اس سال'۔

عظیم خان کے اس کمنٹ پر صبا قمر نے ایک غیر متوقع جواب دیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

اس سال شادی سے متعلق عظیم خان کے کمنٹ پر اداکارہ صبا قمر نے 'قبول ہے' لکھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کمنٹ پر صبا قمر کے جواب نے سوشل میڈیا صارفین کو الجھن کا شکار دیا کیا وہ واقعی شادی کررہی ہیں یا نہیں کیونکہ وہ گزشتہ برس گلوکار بلال سعید کے ساتھ 'قبول ہے' نامی گانے میں نظر آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ’دقیانوسی روایات کو ختم کریں‘ صبا قمر کی شادی پر بنی ویڈیو مقبول

ابتدائی طور پر ان کے اس گانے کی تصاویر دیکھ کر تب بھی مداح یہی سمجھے تھے کہ وہ شادی کررہی ہیں لیکن بعد میں علم ہوا تھا کہ وہ ایک گانا تھا۔

صبا قمر شادی کررہی ہیں یا نہیں ان کے اس کمنٹ کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ شادی کررہی ہیں۔ '

اداکارہ نے بتایا کہ 'ہاں، مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ میں زندگی گزارنا چاہوں گی، اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو میں بہت جلد شادی کروں گی'۔

صبا قمر نے کہا کہ 'میرے جیسے کسی فرد کے لیے یہ عجیب ہے جس نے ہمیشہ تعلقات کی حوصلہ شکنی کی اور شادی کے خلاف آواز اٹھائی ہو لیکن یہاں کوئی ایسا شخص تھا جو مجھے قائل کرسکا'۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ وہ جس شخص سے شادی کرنے جارہی ہیں، وہ عظیم خان ہی ہیں جنہوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عظیم خان ایک کامیاب پاکستانی نژاد آسٹریلوی آنٹرپرینر ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ اس وقت سڈنی میں مقیم ہیں۔

صبا قمر نے اپنی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں اور کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تھوڑا اچانک ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے مداح اور فالوورز میری بہتر زندگی کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک تعلق کو بچانے کے لیے زندگی کے 8 سال تباہ کردیے، صبا قمر

خیال رہے کہ گزشتہ برس اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیوز میں صبا قمر نے شادی اور اس حوالے سے اپنے خیالات پر بات بھی کی تھی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی دوسری ویڈیو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ 8 سال تک تعلقات میں رہیں تاہم اس تعلق کا انجام بہت برا ہوا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’بہت چھوٹی عمر سے ہی، لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والے پہلے مرد کو کبھی نہیں چھوڑیں، اسی ایک جملے نے میری زندگی کے 8 سال تباہ کردیے‘۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کے فوٹو شوٹ پر شوبز شخصیات کی تعریفیں، مداح برہم

صبا قمر کے مطابق ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا تھا اور بعدازاں کسی دوسری خاتون کی وجہ سے انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔

بعدازاں اپنے ٰیوٹیوب چینل پر 'بریک دی اسٹیریو ٹائپ' کے عنوان سے جاری ویڈیو میں شادی کے موضوع پر بات کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں 2 طرح کے رشتے والے آتے ہیں، ایک ہوتے ہیں کنزرویٹو اور دوسرے ہوتے ہیں لبرلز لیکن دونوں کو بہو کی صورت میں نوکرانی چاہیے ہوتی ہے، پڑھی لکھی ہے تو باہر کا کام کرے ان پڑھ ہے تو گھر کا کام کرے۔

صبا قمر نے ویڈیو میں پیغام دیا تھا کہ دقیانوسی روایات ختم کی جائیں اور شادی کے نام پر کاروبار سے انکار کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024