• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کا ہے، مریم نواز

شائع March 25, 2021
مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کی—فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کی—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب ایک پولیٹکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جو عمران خان کے کہنے پر چلتا ہے اور اسے جب مدد درکار ہوتی ہے وہ آجاتا ہے ، نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نیب کی جانب سے ان کی پیشی ملتوی کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر یہ کورونا کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے تو پھر آج 'سلیکٹڈ' کورونا میں مبتلا ہونے پر ایک اجلاس کر رہا تھا تو سب سے پہلے وہاں کریک ڈاؤن ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس اور اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے کیس میں 26 مارچ کو طلب کر رکھا تھا۔

تاہم جمعرات کو جاری اعلامیے میں نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کی نیشی کو این سی او سی کی ہدایات اور مفاد عامہ کے پیش نظر ملتوری کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کے سامنے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور ڈھٹائی یہ کہ اس کی تصویر بھی نشر کردی۔

مزید پڑھیں: نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی ملتوی کردی

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں کوئی قانون ہے تو سب سے پہلے وہاں کارروائی ہونی چاہیے کیوں کہ یہ تو نہیں ہوسکتا کہ صرف اپوزیشن پر قانون کا اطلاق ہو اور ملک پر براجمان لوگوں کو ہرقسم کی آزادی حآصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا پر پکڑٹنا ہے تو آج 'سلیکٹڈ اعظم' کو پکڑنا چاہیے جبکہ جہاں تک نیب کی بات ہے تو میں کہہ چکی ہوں کہ میں اس کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنا ظلم نیب نے کرنا تھا، جتنا اس نے انتقام لینا تھا وہ ہوچکا ہے اور اب ظلم کے مٹنے کے دن آچکے ہیں۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ نیب ایک پولیٹکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جو عمران خان کے کہنے پر چلتا ہے اور اسے جب مدد درکار ہوتی ہے وہ آجاتا ہے، اگر کسی حریف کو چپ کرانا ہو یا جیل میں ڈالنا ہو تو نیب کو استعمال کیا جاتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس سے نیب کا چہرہ داغدار ہوتا ہے لیکن اصل میں نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کا ہے۔

اپنی گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کی پاسداری کی اور ہم نے انہیں پوری طرح بے نقاب کردیا، عوام نے ہماری قانون کی پاسداری دیکھی، مجھے خوشی ہے کہ عوام نے جس طرح میرا ساتھ دیا اور میرے لیے آواز بلند کی، میں سب سے زیادہ ان کی، مسلم لیگ (ن) کے حامیوں کی، پی ڈی ایم بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کی شکرگزار ہوں۔

نیب کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' تمہارا انتقام کا دور گزرگیا، تمہارا چہرہ لوگوں نے پہچان لیے ، تم جتنی مرضی پریس ریلیز کرو لیکن پوری دنیا جانتی ہے تم ایک سیاسی اور انتقامی ادارہ ہو اور جب جب تمہارا مالک عمران خان مشکل میں آتا ہے تم ان کی مدد کے لیے پہنچتے ہو لیکن اب یہ ہتھکنڈے ناکام ہوگئے'۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے 48 دن نیب میں رکھا اور وہاں میرے ساتھ کیا سلوک ہوا یہ میں عوام کے سامنے لاؤں گی تاکہ نیب کا بھیانک چہرہ قوم کے سامنے آسکے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا گیا، عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور

انہوں نے نیب سے سوال کیا کہ ڈیڑھ سال بعد ایسی کیا ضرورت آگئی کہ کیس کو دوبارہ کھول دیا جب کہ میرے اثاثے بھی وہی ہیں اور میرے اوپر الزامات بھی نہیں ہیں، اچانک 26 مارچ کے لیے مریم نواز کو نوٹس دینے کی کیا ضرورت پیش آئی جبکہ اسی روز لانگ مارچ طے تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کا چوکیدار نیب کو کس نے بنایا ہے، آپ اپنے دائرہ اختیار سے باہر نکل کر کھیل کر آئین و قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نیب اور عمران خان کو بتادینا چاہتی ہوں کہ اب نیب کی دھمکی کو نواز شریف، مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف استعمال نہیں کرنا کیونکہ ہم نہ تمہاری نیب سے ڈرتے ہیں، نہ جیلوں سے اور نہ انتقام سے ڈرتے ہیں۔

بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حساب کی باری ہے، پاکستان کے عوام نیب سے، آٹا، بجلی چوروں سے حساب لے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024