• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دانیال ظفر 'تانا بانا' سے چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کیلئے تیار

شائع March 25, 2021
ڈرامے کو رمضان میں نشر کیا جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے کو رمضان میں نشر کیا جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گلوکاری کے بعد دانیال ظفر (جو نامور گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی ہیں)، اب 'تانا بانا' کے ذریعے چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

دانیال ظفر نے ڈان امیجز کو بتایا کہ 'ڈرامے کے لیے میرا ڈیبیو ہے لیکن اس سے قبل میں ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں اداکاری کرچکا ہوں تو تکنیکی لحاظ سے میں اسکرین کے لیے دوسری بار کام کررہا ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ میرا پہلا ڈراما ہے'۔

اپنے اداکاری کے پروجیکٹس سے متعلق دانیال ظفر نے کہا کہ دونوں (ویب اور ٹی وی) بالکل مختلف دنیا ہیں۔

مزید پڑھیں: ’بارہواں کھلاڑی‘ کے ٹیزر نے کرکٹ شائقین کا جوش بڑھا دیا

'تانا بانا' سے متعلق دانیال ظفر نے کہا کہ یہ ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو علم نجوم پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'یہ ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو علم نجوم پر یقین رکھتا ہے اور ایک ایسی لڑکی سے ملتا ہے جس کا ستاروں کے لحاظ سے لڑکے سے قطعی کوئی جوڑ نہیں بنتا'۔

دانیال ظفر نے کہا کہ 'اس کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ وہ لڑکی کیسے اپنی خواہشات کے لیے اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور اس کی زندگی شادی کے گرد گھومتی ہے اور وہ خاندان کے معاملات میں تبدیلی بھی لاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تانا بانا کی کہانی کامیڈی، رومینس اور دکھ پر مبنی ہے۔

دانیال ظفر نے اپنے کردار سے متعلق کہا کہ ' میں اس کردار جیسا جذباتی ہوں، اس سیریل میں لڑکے کو جذباتی دکھایا گیا ہے اور میں ویسا ہی ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں: اداکاری کے بعد ماہرہ خان کی پروڈکشن میں انٹری

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے میں لڑکے کا جو اپنی والدہ سے تعلق دکھایا گیا ہے وہ بالکل حقیقی معلوم ہوتا ہے۔

سیفی حسن کی ہدایات اور مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بنائے جانے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں کومل رضوی، جویریہ عباسی، عامر قریشی اور حسن نعمان شامل ہیں۔

'تانا بانا' رواں برس رمضان میں نشر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ دانیال ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' کا بھی حصہ ہیں، جو ماہرہ خان اور نینا کاشف کی پروڈکشن ہے اور جلد ریلیز ہوگی۔

بارہواں کھلاڑی میں اپنے کردار سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ اس میں ایسے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں جو لاہور کی سڑکوں پر بلامقصد گھومتا ہے، اسے ٹیم لیول پر کرکٹ کھیلنے کا موقع ملتا ہے لیکن سیاست کی وجہ سے یہ چانس اس سے چھین لیا جاتا ہے۔

دانیال ظفر نے بتایا کہ ویب سیریز بارہواں کھلاڑی اس لڑکے کے سفر سے متعلق ہے کہ وہ اس سب سے کیسے گزرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'ماہرہ خان اس پروجیکٹ کے حوالے سے بہت زیادہ پُرجوش تھیں، وہ اسکرپٹ کا حصہ بھی تھیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024