• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے سے نیچے آگیا

شائع March 25, 2021
رواں کاروباری سیشن میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 154.98 / 155.02 میں فروخت ہورہا ہے۔ - فائل فوٹو:رائٹرز
رواں کاروباری سیشن میں انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 154.98 / 155.02 میں فروخت ہورہا ہے۔ - فائل فوٹو:رائٹرز

کاروباری سیشن کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 155 روپے سے نیچے آگیا اور یہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 45 منٹ پر 154.98 / 155.02 روپے کے درمیان فروخت ہوا۔

میٹس گلوبل کے مطابق انٹربینک ڈالر کی تجارت 155 روپے پر بتائی گئی۔

گزشتہ روز کے 155.39 روپے کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 40 پیسے کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ 6 مارچ 2020 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ڈالر 155 روپے کی سطح سے نیچے آگیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال کے دوران زر مبادلہ کی شرح میں بڑا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور اگست 2020 (مالی سال 21) میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت سب سے کم ہوگئی، پچھلے سال 20 اگست کو ڈالر 168.70 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

اس کے بعد روپے کی بحالی کا عمل شروع ہوا اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران اس نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی بہتری آئی۔

اس سال 16 جنوری کو ڈالر 161.13 روپے پر تھا، اس نے 2.32 روپے فی ڈالر یا 1.4 فیصد روپے کی بہتری حاصل کی، 12 فروری کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی تجارت 158.81 روپے پر ہوئی جو تین ماہ کی کم ترین سطح تھی۔

یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے پروگرام کو ایک سال سے زائد عرصے تک تاخیر کا شکار رہنے کے بعد بحال کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے پروگرام کی 50 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دے دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024