• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف

شائع March 25, 2021
بھارت کی مہارشٹر ریاست کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے — فائل فوٹو: اےایف پی
بھارت کی مہارشٹر ریاست کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے — فائل فوٹو: اےایف پی

نئی دہلی: بھارتی وزیرِ صحت نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مہاراشٹر سے حاصل نمونوں میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی اور ایک نئی قسم نیویارک میں دریافت

خیال رہے کہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

اس ضمن میں بھارتی وزیر نے واضح کیا کہ تاحال اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ نئی قسم کا وائرس کس حد تک لوگوں کو متاثر کررہا ہے۔

برطانیہ میں بھی سب سے پہلے کورونا وائرس کی نئی قسم کی اطلاع ملی تھی اور اب بھارت میں اسی وائرس سے متعدد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ مہلک، متعدی ہے، برطانوی وزیراعظم

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد 275 ہوگئی ہے جو رواں سال میں سب سے زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 441 ہوگئی۔

دوسری جانب متعدد ریاستوں نے ہندو کے مذہبی تہوار ہولی سے پہلے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ کچھ ماہ کے دوران برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل اور امریکا میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے بعد کورونا وائرس کی نئی قسم سنگاپور بھی پہنچ گئی

جو بہت تیزی سے مذکورہ خطوں میں پھیل رہا ہے اور اس میں ایسے میوٹیشن ہیں جو ویکسینز کی افادیت کو کمزور کرسکتی ہے۔

اس نئی قسم کو بی 1526 کا نام دیا گیا ہے اور اس کے نمونے پہلی بار نومبر 2020 میں سامنے آئے تھے اور ہر 4 میں سے ایک وائرل سیکونس میں اسے دیکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024