• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اشنیٰ شاہ ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کریں گی

شائع March 25, 2021
اداکارہ خصوصی طور پر جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کریں گی—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ایف
اداکارہ خصوصی طور پر جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کریں گی—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ایف

جانوروں کے تحفظ اور ماحولیات کے لیے سرگرم رہنے والی اداکارہ اشنیٰ شاہ کو ملٹی نیشنل فلاحی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے اور اداکارہ اشنیٰ شاہ کے درمیان جذبہ خیر سگالی سفیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کے تحت اداکارہ کو پاکستان میں ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم چلاتی رہیں گی بلکہ وہ ادارے کے ساتھ مختلف منصوبوں میں مل کر کام بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پیارے پاکستانیو!‘ غلامانہ ذہنیت سے باہر نکلو، اشنیٰ شاہ کی اپیل

اشنیٰ شاہ کو جذبہ خیر سگالی سفیر مقرر کیے جانے پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے خوشی کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ اداکارہ کی وجہ سے ملک میں ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں میں بہتری آئے گی۔

اداکارہ اشنیٰ شاہ نے بھی ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ معاہدے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عالمی ادارے کے ساتھ مل کر جانوروں اور ماحول کے تحفظ کے لیے کام کریں گی۔

مزید پڑھیں: وزن کا طعنہ دینے والے افراد کو اشنیٰ شاہ کا کرارا جواب

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ماحول اور فطرت کے تحفظ کے مشن کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کی کوششوں سے بہتری آئے گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر پرجوش ہیں اور وہ کام شروع کرنے کے حوالے سے مزید انتظار نہیں کر سکتیں۔

خیال رہے کہ اشنیٰ شاہ سوشل میڈیا پر ماحول کے تحفظ اور خصوصی طور پر جانوروں کے تحفظ اور ان کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک پر پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بوائے فرینڈ‘ کو اتنی اہمیت نہ دیں کہ آپ کی اہمیت کم ہوجائے، اشنیٰ شاہ

اداکارہ نے گھر میں کچھ جانور بھی پال رکھے ہیں اور وہ ان کی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اشنیٰ شاہ کے علاوہ بھی متعدد شوبز شخصیات ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ جانوروں اور ماحول کے تحفظ کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024