• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کووڈ ویکسین کیلئے ترجیحی فہرست میں شامل ہوں گے

شائع March 24, 2021 اپ ڈیٹ March 25, 2021
نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز بھی کھیلے گی — فائل/فوٹو: ڈان
نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز بھی کھیلے گی — فائل/فوٹو: ڈان

نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے کووڈ-19 ویکسین کی ترجیحی فہرست میں قومی اہمیت کے ایونٹس میں شامل افراد کو شامل کرنے کے بعد کیوی کرکٹرز بھی ویکسین کی ترجیح میں شامل ہوسکتے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں یہ عمل 31 مارچ کو شروع ہوگا جس کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اس سے محروم رہیں گے، تاہم مئی کے آخر میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والا اسکواڈ شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کیوی کپتان ولیمسن انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کے صحت سے متعلق وزیر کرس ہپکنز کا کہنا تھا کہ جو لوگ ترجیح میں شامل ہیں یا جو اہم عالمی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں وہ اس عمل کا حصہ ہوں گے۔

عالمی مقابلوں کی کیٹگری میں اولمپیئنز، پیرالمپیئنز اور کرکٹرز شامل ہوں گے جو برطانیہ اور بھارت کا دورہ کریں گے جہاں وہ جون میں ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ اور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلیں گے۔

ویلنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے سرکاری سطح پر سفر کرنے اور قومی مفاد کے لیے شرکت کرنا بنیادی شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ درخواست دیں گے اور یہ اس ایونٹ پر منحصر ہے جس میں وہ شرکت کر رہے ہیں آیا وہ قومی مفاد کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شرط پر اولیمپئنز قومی مفاد کے تحت اہل ہوں گے اور مخصوص ایونٹ میں شرکت کرنے والی کھیلوں کی قومی ٹیم بھی اس شرط پر پورا اترے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کھلاڑیوں کو بیرونی دورے سے قبل ویکسین لگانے کا معاملہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے حکومت سے بات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ناقص وکٹ' پر فتح، بھارت کو چمپیئن شپ پوائنٹس سے محرومی کا خطرہ

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ دنیا میں کورونا کے خلاف کامیاب حکمت عملی اپنانے والے ممالک میں سے ایک ہے اور گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا تھا۔

نیوزی لینڈ میں رواں سیزن میں منعقدہ اکثر بین الاقوامی میچز تماشائیوں کے سامنے کھیلے جاچکے ہیں تاہم ویلنگٹن میں رواں ماہ کے شروع میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ ملک بھر میں خدشے کے باعث بغیر تماشائیوں کے ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024