• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اب ٹیسلا کی گاڑیاں بٹ کوائن سے خریدنا ممکن

شائع March 24, 2021
ایلون مسک کے مطابق یہ آپشن رواں سال کے آخر میں امریکا کے باہر بھی موجود ہوگا—فائل فوٹو:رائٹرز
ایلون مسک کے مطابق یہ آپشن رواں سال کے آخر میں امریکا کے باہر بھی موجود ہوگا—فائل فوٹو:رائٹرز

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایلون مسک نے کہا ہے کہ صارفین اب بٹ کوائن سے بھی ان کی گاڑیاں خرید سکیں گے۔

ایلون مسک کا یہ اعلان کامرس میں کرپٹو کرنسی کے استعمال سے متعلق ایک اہم اقدام ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'اب آپ بٹ کوائن سے ٹیسلا خرید سکتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپشن رواں سال کے آخر میں امریکا کے باہر بھی موجود ہوگا۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن نے ایک اور بڑا سنگ میل طے کرلیا

الیکٹرک کار ساز کمپنی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انہوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خریدے ہیں اور وہ جلد گاڑیوں کی ادائیگی کے لیے بٹ کوائن وصول کرنا شروع کریں گے۔

جس کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جو بڑھ کر 62 ہزار ڈالر ہوگئی تھی۔

دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر ایلون مسک کی ٹوئٹ کے بعد 4 فیصد سے زائد بڑھ گئی تھی اور 56 ہزار 429 ڈالر پر ٹریڈ کررہی تھی۔

ایلون مسک نے کہا کہ ٹیسلا کو ادا کیے جانے والے بٹ کوائن کو روایتی کرنسی میں تبدیل نہیں کیا جائے گا بلکہ انہوں نے دیگر تفصیلات بتائیں کہ بٹ کوائن کی ادائیگی کس طریقہ کار کے تحت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی اس ضمن میں 'انٹرنل اینڈ اوپن سورس سافٹ ویئر' کا استعمال کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اکثر بڑی کمپنیاں جیسا کہ اے ٹی اینڈ ٹی اور مائیکروساٖفٹ جو صارفین کو بٹ کوائن سے ادائیگی کی اجازت دیتے ہیں، وہ خصوصی پیمنٹ پروسیسرز استعمال کرتے ہیں جو کرپٹو کرنسی کو ڈالرز میں منتقل کرکے ان کی مجموعی رقم کمپنی کو بھیجتے ہیں۔

دیگر کرپٹوکرنسیز کی طرح بڑی اکنامیز میں بٹ کوائن کا استعمال کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 48 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہوگئی

ایلون مسک جو ٹوئٹر پر باقاعدگی سے کرپٹو کرنسیز سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ روایتی نقد رقم پر تنقید کی تھی۔

بٹ کوائن میں ٹیسلا کی سرمایہ کاری کے بعد ماسٹر کارڈ اور بینک آف نیویارک میلن نے بھی اس حوالے سے کام شروع کیا ہے۔

اس حوالے سے پیش گوئی کی جارہی ہے کہ بٹ کوائن اور دیگر کرپٹوکرنسیز جلد سرمایہ کاری کا باقاعدہ حصہ بن جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024