• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شاہد آفریدی نے اسکن کیئر برانڈ 'اوہ لالا' لانچ کردیا

شائع March 24, 2021
انہوں  نے اپنا یہ برانڈ یوم پاکستان پر لانچ کیا— اسکرین شاٹ
انہوں نے اپنا یہ برانڈ یوم پاکستان پر لانچ کیا— اسکرین شاٹ

اداکار اعجاز اسلم، عائشہ عمر اور وسیم بادامی کی جانب سے اسکن کیئر برانڈز متعارف کرانے کے بعد کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے بھی اپنا بیوٹی برانڈ لانچ کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے اسکن کیئر برانڈ کا نام 'اوہ لالا' رکھا ہے، جو ایک بالکل منفرد برانڈ نیم ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنا یہ نیا برانڈ یوم پاکستان (23 مارچ) پر لانچ کیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالوورز کو اس حوالےسے بتایا۔

مزید پڑھیں: شوبز کے بعد اعجاز اسلم کی بیوٹی برانڈز میں انٹری

انہوں نے لکھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر میں ہوپ کیئر 10 کی دنیا سے 'اوہ لالا' لارہا ہوں۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ اوہ لالا برانڈ مرد و خواتین دونوں کے لیے پریمیم کوالٹی پرسنل کیئر مصنوعات پیش کرے تاکہ وہ خود کو بااعتماد محسوس کرسکیں۔

ٹوئٹ کی گئی ویڈیو میں شاہد آفریدی نے والدین اور پرستاروں کا شکریہ بھی کیا جنہوں نے انہیں لالا اور بوم بوم کہا۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر نے بھی بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا

انہوں نے کہا کہ'میں میدان میں یا آف فیلڈ کچھ بھی کرتا ہوں،اپنے پرستاروں اور ملک والوں کو کچھ دینے کی کوشش کرتا ہوں'۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی اوہ لالا کی ٹیگ لائن 'اوہ لالا ، ہمیشہ چمکتے رہو، لوگوں کے دلوں میں بستے رہو' بھی کہتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ اسکن کیئر برانڈ سے قبل شاہد آفریدی 'ہوپ ناٹ آؤٹ' کے نام سے کپڑوں کا برانڈ بھی متعارف کراچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024