• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ و دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان انتقال کرگئے

شائع March 24, 2021
شیخ حمدان کی نماز جنازہ میں کورونا وبا کے باعث صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے — فائل فوٹو / رائٹرز
شیخ حمدان کی نماز جنازہ میں کورونا وبا کے باعث صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے — فائل فوٹو / رائٹرز

دبئی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے طویل عرصے تک وزیر خزانہ رہنے والے شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق 75 سالہ شیخ حمدان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی تھے اور گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور اکتوبر میں ان کی بیرون ملک سرجری بھی ہوئی تھی۔

دبئی کے حکمران نے اپنے مرحوم بھائی سے متعلق کہا کہ 'میرے بھائی، میرے ساتھی اور میرے زندگی بھر کے دوست'۔

متحدہ عرب امارات کے درحقیقت حکمران اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'آج ہم نے یو اے ای کے سب سے وفادار لوگوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے جن کی زندگی حقیقی محب وطن کاموں سے مالا مال رہی'۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ راشد وفات پاگئے، دبئی میں 3 روزہ سوگ

دبئی میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شیخ حمدان کی نماز جنازہ میں کورونا وبا کے باعث صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

شیخ حمدان کی وفات پر دبئی میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس دوران پرچم سرنگوں رہیں گے جبکہ متحدہ عرب امارات میں جمعرات سے تین روز کے لیے سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 2008 میں دبئی کے حکمران نے اپنے بیٹے 38 سالہ حمدان کو ولی عہد نامزد کرکے امارات میں جانشینی کا سلسلہ قائم کیا تھا، ان کے ایک اور بیٹے مکتوم بھی دبئی کے نائب حکمران ہیں۔

شیخ حمدان 1971 سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ تھے، یو اے ای میں عبید حمید الطائر 2008 سے وزیر مملکت برائے خزانہ امور بھی مقرر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024