• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’شہروز، سائرہ اور صدف نے طلاق و شادی کے معاملات اچھی طرح نمٹائے‘

شائع March 24, 2021
مومل اور شہزاد شیخ ایک ساتھ احسن خان کے شو میں شریک ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام
مومل اور شہزاد شیخ ایک ساتھ احسن خان کے شو میں شریک ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام

ملک کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کے بچوں کے مطابق شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے طلاق جبکہ صدف کنول نے شہروز سے شادی کرنے کے معاملات اچھی طرح سے نمٹائے۔

جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ اور ان کے بھائی اداکار شہزاد شیخ نے ایک ٹی وی شو میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان طلاق کے معاملے پر کھل کر بات کی اور دونوں کے رویے کو انتہائی ذمہ دارانہ قرار دیا۔

دونوں اداکاروں نے ایکسپریس ٹی وی کے شو ’ٹائم آؤ ود احسن‘ میں نہ صرف سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق پر بات کی بلکہ صدف کنول کو شہروز سے شادی کرنے پر لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر بھی بات کی۔

شہزاد شیخ کے مطابق سائرہ یوسف اور شہروز جس طرح بہترین انسان ہیں، اسی طرح انہوں نے اپنی طلاق کے معاملات احسن اور ذمہ دارانہ انداز میں نبھائے۔

سائرہ اور شہروز نے 2014 میں شادی کی تھی اور مارچ 2020 میں دونوں کی طلاق ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سائرہ اور شہروز نے 2014 میں شادی کی تھی اور مارچ 2020 میں دونوں کی طلاق ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھائی سے اتفاق کرتے ہوئے مومل شیخ نے کہا کہ شہروز اور سائرہ جتنے خوبصورت ہیں، اتنے ہی وہ دل کے اچھے اور بڑے ہیں اور اسی انداز میں انہوں نے اپنی طلاق کے معاملات نمٹائے۔

ساتھ ہی شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ صدف کنول نے بھی اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو احسن اور ذمہ دارانہ انداز میں برداشت کیا اور معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا۔

یہ بھی پڑھیں: سائرہ اور شہروز سبزواری کے درمیان طلاق ہوگئی

مومل شیخ کا کہنا تھا کہ جس طرح سائرہ اور شہزور دل کے اچھے ہیں، ایسے ہی صدف کنول بھی دل کی اچھی اور بہت پیاری شخصیت کی مالک ہیں اور انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کو برداشت کرکے معاملات کو بہترین انداز میں سنبھالا۔

مومل شیخ کا کہنا تھا کہ سائرہ اور شہروز کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ تھا مگر اس پر بہت زیادہ باتیں ہوئیں اور تاحال ہو رہی ہیں جب کہ آئندہ بھی ہوتی رہیں گی۔

اسی پروگرام میں مومل شیخ نے مزاحیہ انداز میں پاکستانی شوبز کے مسائل پر بھی بات کی اور شکوہ کیا کہ شوبز میں اداکاراؤں کو شادی اور خصوصی طور پر ماں بننے کے بعد اچھے کردار اور مواقع نہیں ملتے جب کہ اداکار باپ بن جانے کے بعد بھی ہیرو کے طور پر آتے ہیں اور ایوارڈز شو میں ڈانس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

صدف کنول اور شہروز نے مئی 2020 مین شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
صدف کنول اور شہروز نے مئی 2020 مین شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

مومل شیخ کی نشاندہی پر شہزاد شیخ اور میزبان احسن خان نے کہا کہ یہ غلط دعویٰ ہے، کیوں کہ اقرا عزیز، ماہرہ خان، صنم جنگ اور سائرہ جیسی خواتین ہیروئن کے طور پر آ رہی ہیں۔

جس پر مومل شیخ نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں اور وہ فلموں کی بات کر رہی ہیں، البتہ ماہرہ خان بچہ ہونے کے باوجود بطور ہیروئن دکھائی دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شہروز سبزواری اور صدف کنول ایک ہوگئے

مومل شیخ کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے احسن خان نے انہیں کہا کہ جب آپ کے بھی بچے بڑے ہوجائیں گے تو آپ کو بھی فلموں میں کردار ملیں گے، جس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’ہاں اس وقت انہیں احسن خان کی بھابھی کا کردار ملے گا‘۔

طویل پروگرام میں دونوں نے شوبز اور اپنے گھر کی باتیں بھی کیں اور شہزاد شیخ نے انکشاف کیا کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ برس لگنے والے لاک ڈاؤن میں وہ پورا عرصہ گھر پر رہ کر بے روزگار رہے جب کہ مومل شیخ گھر بیٹھے انسٹاگرام سے پیسے کماتی رہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مومل شیخ نے کہا کہ وہ اپنے والد جاوید شیخ کو سب سے زیادہ عزیز ہیں تاہم شہزاد شیخ کا بھی دعویٰ تھا کہ وہ والد کو زیادہ پیارے ہیں۔

مومل شیخ نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی فلم یا ایوارڈ شو میں ڈانس کریں، کیوں کہ انہیں ڈانس کرنے کا بہت شوق ہے جب کہ شہزاد شیخ نے بتایا کہ ان کی بہن اچھی ڈانسر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024