• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اے آر رحمٰن کے موسیقار بننے کی جدوجہد پر بنی فلم ’99 سانگ‘

شائع March 24, 2021
فلم کو آئندہ ماہ اپریل میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو آئندہ ماہ اپریل میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھا المعروف اے آر رحمٰن کے موسیقار بننے کی جدوجہد پر بننے والی فلم ’99 سانگ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ہندو خاندان میں پیدا ہونے والے اے آر رحمٰن اور ان کے والدین نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے موسیقار بننے کے لیے سخت محنت کی۔

عام خاندان کے فرد ہونے کے باوجود عالمی سطح کے مایہ ناز موسیقار بننے کی اے آر رحمٰن کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم ’99 سانگ‘ کو بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں نشر کیا جائے گا اور اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

’99 سانگ‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے تاہم ٹریلر میں مرکزی کردار کو موسیقار بننے کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمٰن نے بولی وڈ کے مکروہ چہرے کو عیاں کردیا

ٹریلر میں موسیقی کی تڑکے کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ ٹریلر میں تجسس اور ایکشن کو بھی دکھایا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اے آر رحمٰن کو موسیقار بننے کے لیے کتنی جدوجہد کرنی پڑی۔

اے آر رحمٰن واحد بھارتی شخص ہیں، جنہوں نے آسکر جیت رکھا ہے—فائل فوٹو: اے آر رحمٰن ویب سائٹ
اے آر رحمٰن واحد بھارتی شخص ہیں، جنہوں نے آسکر جیت رکھا ہے—فائل فوٹو: اے آر رحمٰن ویب سائٹ

اے آر رحمٰن ’99 سانگ‘ کی کہانی کے جہاں شریک لکھاری ہیں، وہیں وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا کردار نئے اداکار اہان بھٹ ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

’99 سانگ‘ کی ہدایات وشنیش کرشنا مورتی نے دی ہیں جن کی یہ پہلی فلم ہوگی، جب کہ فلم میں منیشا کوئرالہ اور لیزا رائے سمیت دیگر اداکاروں کو بھی مختصر طور پر دکھایا جائے گا۔

اپنے موسیقار بننے کی جدوجہد کی کہانی پر بنی فلم کے حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے اے آر رحمٰن کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر اور خوشی ہے کہ ان کی جدوجہد پر بنی فلم میں ٹیلنٹ اداکار، ہدایت کار اور موسیقار ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق بتایا کہ فلم کی کہانی کسی کی زندگی کے بجائے ایک شخص کے موسیقار کی جدوجہد پر مبنی ہے اور فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک عام شخص مشکلات کے باوجود موسیقار بننے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

اے آر رحمٰن پیدائشی ہندو تھے، انہوں نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اے آر رحمٰن پیدائشی ہندو تھے، انہوں نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ اے آر رحمٰن نے کم از کم عالمی معیار کے 100 گانوں کی موسیقی ترتیب دے رکھی ہے۔

اے آر رحمٰن بھارت کے واحد موسیقار اور شوبز شخصیت ہیں، جنہیں فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آسکر ملا جب کہ وہ بافٹا اور گولڈن گلوب جیسے اعلیٰ ایوارڈز بھی متعدد مرتبہ جیتنے والے واحد بھارتی ہیں۔

اے آر رحمٰن نے خود بھارت کے اعلیٰ ترین نیشنل ایوارڈ بھی 4 مرتبہ حاصل کیا ہے جب کہ کئی اعلیٰ اداکار و موسیقار بھی تاحال یہ ایوارڈ نہیں جیت پائے۔

مزید پڑھیں: اے آر رحمٰن کا نیا روپ

علاوہ ازیں اے آر رحمٰن فلم فیئر سمیت دیگر اقسام کے درجنوں ایوارڈز جیت چکے ہیں اور وہ یورپ سمیت امریکا کا انٹرنیشنل میوزیکل ٹوئر کرنے والے واحد بھارتی موسیقار ہیں۔

انہوں نے کم از کم 5 درجن بولی وڈ فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی، انہوں نے آخری بار ہندی فلم ’دل بیچارہ‘ کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی تھی۔

آنجھانی اداکار سشانت سنگھ کی فلم ’دل بیچارہ‘ کو گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا اور اس میں اے آر رحمٰن کے تیار کردہ 9 گانے شامل تھے، جن میں سے 4 گانوں کو انہوں نے محض 2 دن میں تیار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024