• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کیلئے نشان امتیاز ملٹری

شائع March 22, 2021 اپ ڈیٹ March 23, 2021
صدر مملکت نے ایئرچیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا — فوٹو:پی آئی ڈی
صدر مملکت نے ایئرچیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا — فوٹو:پی آئی ڈی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں ایک پر وقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

مزید پڑھیں: ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ اس قبل پاک فضائیہ میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں 2019 میں انہیں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ کو پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

اسلام آباد میں پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جہاں سبکدوش ہونے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کمانڈ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو سونپی تھی۔

قبل ازیں 17 مارچ کو حکومت نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا تھا۔

نئے ایئر چیف کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے، ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے یہ تیسرے سروسز ایئر چیف ہیں، اس سے قبل ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف سروسز چیفس رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر مارشل مجاہد انور خان، پاک فضائیہ کے نئے سربراہ

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں اورایئرچیف بننے سے قبل بطور ڈپٹی چیف انتظامی امور خدمات انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی، وہ فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ایئربیس اور علاقائی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز)، ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس، وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

وہ برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے فارغ التحصیل ہیں۔

انہیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024