• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوک کے مقابلے میں ہنڈائی کی نئی سیڈان پاکستان میں پیش

شائع March 22, 2021
— فوٹو بشکریہ ہنڈائی نشاط
— فوٹو بشکریہ ہنڈائی نشاط

ہنڈائی نشاط موٹرز کی نئی سیڈان گاڑی ایلنٹرا کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق 6 جنریشن ایلنٹرا کو آن لائن ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا جو ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوک کو ٹکر دے گی۔

اس گاڑی کو پاکستان میں ہی اسمبل کیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ اس کلاس کی پہلی گاڑی ہے جس میں 2.0 لیٹر پٹرول انجن موجود ہے۔

یہ 4 سلینڈر انجن ہے جس میں 6 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن، 154 ہارس پاور اور 195 ٹورکیو جیسے فیچرز موجود ہیں۔

گاڑی کا ڈیزائن کرولا اور سوک سے کافی مختلف محسوس ہوتا ہے جس میں ڈائنامک ایل ای ڈی کواڈ پراجیکٹرز ہیڈلیمپس کا حصہ ہیں جبکہ دن کے وقت چلانے کے لیے تکونی ڈیزائن کی لائٹس اس کے نیچے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہنڈائی نشاط
فوٹو بشکریہ ہنڈائی نشاط

گاڑی میں چاروں پہیوں کے لیے وینٹی لیٹڈ ڈسک بریکس اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک فورس ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ دی گئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق گاڑی 4 ڈرائیو موڈز یعنی ایکو، اسپورٹ، اسمارٹ اور نارمل موجود ہیں۔

مسافروں کے تحفظ کے لیے الیکٹرونک اسٹیبلیٹی کنٹرول، 2 فرنٹ ایئربیگز، ٹریکشن کنٹرول، ہل اسٹارٹ اسسٹ بیک اپ کیمرا اور چائلڈ سیٹ اینکرز جیسے فیچرز گاڑی کا حصہ ہیں۔

اسی طرح 7 انچ کی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، 6 اسپیکر اسٹیریو، انسٹرومنٹ پینل کا 4.2 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے، اسٹیئرنگ وہیل آڈیو کنٹرولز، وائس کمانڈ، سینٹرل لاکنگ ود اسپیڈ سنسنگ ڈور لاک، کی لیس انٹری، پش اسٹارٹ ignition۔ وائرلیس چارجر، ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول، پاور ونڈوز، رین سنسنگ وائپس، آٹو ڈی فوگر اور کروز کنٹرول دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

اس گاڑی کا ایک ہی ورژن پاکستان میں دستیاب ہوگا جس کی قیقمت 40 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

گاڑی میں دلچسپی رکھنے والے افراد 22 مارچ سے اسے بک کراسکتے ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے ٹیسٹ ڈرائیو کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024