• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا کے بعد طبی مسائل سے تنگ آکر 610 ہوٹلز کے مالک نے خودکشی کرلی

شائع March 22, 2021
کینٹ ٹیلر نے 27 سال قبل ہوٹل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی—فوٹو: ٹیکساس روڈ ہاؤس ویب سائٹ
کینٹ ٹیلر نے 27 سال قبل ہوٹل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی—فوٹو: ٹیکساس روڈ ہاؤس ویب سائٹ

دنیا کے 10 ممالک میں 610 سے زائد ہوٹلز کے مالک امریکی کاروباری شخص نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد دیگر طبی مسائل پیدا ہونے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے 10 ممالک میں 611 ہوٹلز رکھنے والی کمپنی ’ٹیکساس روڈ ہاؤس‘ کے بانی و چیئرمین 65 سالہ کینٹ ٹیلر نے گزشتہ ہفتے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

رپورٹ میں کینٹ ٹیلر کی کمپنی ’ٹیکساس روڈ ہاؤس‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ارب پتی شخص نے 19 مارچ کو طبی مسائل کے بعد تنگ آکر خودکشی کی۔

کینٹ ٹیلر کچھ عرصہ قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے تاہم وہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے تھے، لیکن صحت یابی کے بعد زائد العمری کی وجہ سے انہیں کچھ طبی مسائل لاحق ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینٹ ٹیلر کورونا سے صحت یابی کے بعد ہر وقت کانوں میں آوازیں گونجنے کے مسئلے سے بہت پریشان تھے جب کہ انہیں دیگر کچھ طبی مسائل بھی ہوگئے تھے۔

ہر وقت کانوں میں تیز آوازیں گونجنے اور گھنٹیاں بجنے سے تنگ آکر کینٹ ٹیلر نے 19 مارچ کو اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔

کینٹ ٹیلر کے ہوٹلوں پر ہزاروں افراد ملازمت کرتے ہیں—فوٹو: ٹیکساس روڈ ہاؤس ویب سائٹ
کینٹ ٹیلر کے ہوٹلوں پر ہزاروں افراد ملازمت کرتے ہیں—فوٹو: ٹیکساس روڈ ہاؤس ویب سائٹ

کینٹ ٹیلر نے گزشتہ برس کورونا سے بچاؤ کی امریکی حکومت مہم اور عالمی اداروں کی مہم میں بھی خطیر رقم کا عطیہ دیا تھا جب کہ انہوں نے امریکی فوجیوں اور فرنٹ لائن ورکرز کے لیے بھی علیحدہ عطیات دیے تھے۔

علاوہ ازیں کینٹ ٹیلر نے کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اپنے ہوٹل ملازمین کو بھی مراعات دیں اور ان کی صحت کے لیے خصوصی کلینکس کے قیام کے انتظامات بھی کیے۔

زائد العمری کی وجہ سے وہ خود بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے مگر کورونا سے صحت یاب ہونے کے پیدا ہونے والے طبی مسائل سے وہ پریشان تھے۔

کینٹ ٹیلر کے ہوٹل کمپنی کے امریکا کی 49 ریاستوں میں ہوٹل ہیں—فوٹو: ٹیکساس روڈ ہاؤس فیس بک
کینٹ ٹیلر کے ہوٹل کمپنی کے امریکا کی 49 ریاستوں میں ہوٹل ہیں—فوٹو: ٹیکساس روڈ ہاؤس فیس بک

کینٹ ٹیلر نے 27 سال قبل 1993 میں ’ٹیکساس روڈ ہاؤس‘ نامی پہلا ہوٹل کھولا تھا اور انہیں ابتدائی سالوں میں کافی مالی مشکلات کا سامنا بھی رہا تاہم آنے والے سالوں میں ان کے کاروبار نے خوب ترکی کی اور مارچ 2021 تک امریکا سمیت دنیا کے 10 ممالک میں ان کے 610 سے زائد ہوٹلز تھے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق کینٹ ٹیلر کے ہوٹل امریکا کی 49 ریاستوں کے تقریبا تمام بڑے شہروں سمیت 10 دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔

کنیٹ ٹیلر کے دیگر ممالک میں 28 ہوٹلز موجود ہیں اور ان کی ہوٹل کمپنی کی مالیت اربوں روپے میں ہے اور ان کی ملکیت کے اثاثے 100 ارب روپے کے قریب بتائے جا رہے ہیں۔

ارب پتی شخص کی جانب سے کورونا کے بعد ہونے والے طبی مسائل کی وجہ سے خودکشی کیے جانے پر امریکی سیاستدان، کاروباری افراد اور ماہرین صحت بھی حیرانگی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے کینٹ ٹیلر کی موت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024