• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

کبریٰ خان نے عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ان فالو کیوں کیا؟

شائع March 22, 2021
کبریٰ خان نے 2014 میں نامعلوم افراد سے کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
کبریٰ خان نے 2014 میں نامعلوم افراد سے کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

’نامعلوم افراد، ویلکم ٹو کراچی، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور پرواز ہے جنون‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی کبریٰ خان نے پہلی بار بتایا ہے کہ انہوں نے کن وجوہات کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹوئٹر پر ان فالو کیا۔

کبریٰ خان اے آر وائے کے پروگرام ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات، اداکاری اور عام زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

پروگرام میں کبریٰ خان کو جب بتایا گیا کہ انسٹاگرام پر ان کے 18 لاکھ فالوورز ہیں اور وہ بہت زیادہ ہیں تو اداکارہ نے میزبان کو کہا کہ شاید انہوں نے دوسرے لوگوں کے فالوورز نہیں دیکھے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ اگرچہ ان کے فالوورز زیادہ نہیں لیکن ان کے فالوورز مخلص ہیں، انہوں نے فالوورز کو نہ تو خریدا ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی سے تعلقات رکھ کر انہیں بڑھایا۔

اسی حوالے سے کبریٰ خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر نہ صرف فالوورز خریدے جاتے ہیں بلکہ بعض لوگ فالوورز بڑھانے کے لیے تعلقات بھی استوار کرتے ہیں۔

# یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر ممتاز فلم 'ابھی' میں ساتھ نظر آئیں گے

انہوں نے مثال دی کہ امریکی اسٹار کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے تعلقات استوار کرکے اپنے فالوورز بڑھائے اور ایسے لوگوں کے اگرچہ حقیقی تعلقات ہوتے ہیں مگر وہ سوشل میڈیا پر انہیں زیادہ بولڈ انداز میں دکھا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

کبریٰ خان نے سیاسی ہونے پر حمزہ علی عباسی کو ان فالو کیا—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
کبریٰ خان نے سیاسی ہونے پر حمزہ علی عباسی کو ان فالو کیا—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

کبریٰ خان نے بتایا کہ انگلینڈ میں پیدائش اور لندن میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے ابتدائی طور پر انہیں اردو بولنے میں مشکل پیش آئی اور اب بھی ان کی اردو مکمل طرح ٹھیک نہیں۔

’اقربا پروری‘ پر بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ جب سے دنیا شروع ہوئی ہے اور جب سے انڈسٹریز کی ایجاد ہوئی ہے، تب سے اقربا پروری چلتی آ رہی ہے اور اس پر بحث کرنا فضول ہے۔

ان کے مطابق شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے اور بہت سارے شوبز خاندان کے اداکار اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کبریٰ خان خود سے بڑے حمزہ علی عباسی کی ماں بنیں گی

ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ ٹوئٹر پر اتنی زیادہ متحرک نہیں ہیں اور انہوں نے وہاں صرف چار افراد یعنی اقرار الحسن، واسع چوہدری، فہد مصطفیٰ اور گوہر رشید کو فالو کر رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کچھ زیادہ لوگوں فالو کیا تھا پھر انہوں نے ایسے افراد کی تعداد 6 تک محدود کی لیکن پھر انہوں نے مزید دو افراد یعنی وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو بھی ان فالو کردیا۔

اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا پر فالوورز خریدے جاتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا پر فالوورز خریدے جاتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کبریٰ خان کے مطابق عمران خان اور حمزہ علی عباسی بہت زیادہ سیاسی بن گئے تھے اور ان کے اکاؤنٹس پر صرف سیاسی باتیں ہونے لگی تھیں، جس وجہ سے انہوں نے انہیں ان فالو کردیا۔

کبریٰ خان کے مطابق حمزہ علی عباسی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے تھے اور ان کی ٹوئٹس زیادہ تر سیاسی ہوتی تھیں۔

انہوں نے اقرار الحسن کو فالو کرنے سے متعلق بتایا کہ وہ ان کے بھائی بنے ہوئے ہیں، اس لیے وہ انہیں فالو کرتی ہیں اور یہ کہ وہ ایسی معلومات دیتے ہیں کہ فلاں گلی یا شہر میں کیا ہو رہا ہے۔

اداکارہ کے مطابق لندن میں پیدائش کی وجہ سے انہیں شروع میں اردو بولنے میں مسئلہ ہوتا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق لندن میں پیدائش کی وجہ سے انہیں شروع میں اردو بولنے میں مسئلہ ہوتا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024