• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پینٹاگون کے سربراہ کا غیراعلانیہ دورہ کابل، اشرف غنی سے ملاقات

شائع March 22, 2021
امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ---فائل فوٹو: اے پی
امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ---فائل فوٹو: اے پی

امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے غیر متوقع طور پر دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع نے ایسے وقت میں دورہ کیا جب امریکا معاہدے کے مطابق امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق معاہدے کی تاریخ میں ایک ہفتہ رہ گیا۔

مزید پڑھیں: طالبان کا ماسکو کی میزبانی میں منعقد ’امن مذاکرات‘ میں شرکت کا فیصلہ

لائڈ آسٹن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اپنے تقرر کے بعد افغانستان کے پہلے سفر پر (صورتحال کے بارے میں) ’سننے اور سیکھنے‘ آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ دورہ میرے لیے بہت موزوں ثابت ہوا ہے اور (افغان امن عمل) کے جائزہ میں میری شرکت سے آگاہ ہوگا۔

صدر غنی کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی افغانستان سے فوجی انخلا میں تاخیر پر امریکا کو 'سنگین ردعمل' کی دھمکی

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ میرے باس (جوبائیڈن) کا دائر اختیار ہے‘۔

امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ’یہی وہ فیصلہ ہے جو صدر (جوبائیڈن) کسی وقت کریں گے‘۔

امریکی سیکریٹری دفاع اور ان کا وفد فوجی طیارے کی بجائے 'دوسرے طیارے' پر افغانستان پہنچے اور سیکیورٹی کی وجہ سے دورہ افغانستان انتہائی خفیہ رکھا گیا۔

مزید پڑھیں: افغان امن معاہدہ ٹوٹنے کے قریب ہے، طالبان کا امریکا کو انتباہ

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ سینئر امریکی عہدیدار (امریکی فوجیوں کا انخلا) ذمہ دارانہ طریقے سے انجام دینا چاہتے ہیں۔

سیکریٹری دفاع نے کہا کہ معاملات کے بارے میں ہمیشہ کسی نہ کسی طرح سے خدشات لاحق رہتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ جنگ میں ذمہ دارانہ انجام دینے اور مذاکرات سے طے پانے کے لیے ضروری کام کرنے پر بہت زیادہ توانائی مرکوز ہے۔

کابل میں صدارتی محل کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں فریقین نے افغانستان میں تشدد میں اضافے کی مذمت کی۔

تاہم اعلامیے میں بھی یکم مئی کی آخری تاریخ کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024