• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

خوشی کا عالمی دن: پاکستانی، بھارتی عوام پر بازی لے گئے

شائع March 21, 2021
فہرست میں پاکستان کو 105 واں خوش ملک قرار دیا گیا ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
فہرست میں پاکستان کو 105 واں خوش ملک قرار دیا گیا ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

ہر سال کی طرح اس سال بھی ’خوشی کے عالمی دن‘ 20 مارچ کے موقع پر امریکی ادارے ’گیلپ‘ کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی معاونت سے تیار کردہ سالانہ ’خوش ممالک‘ کی فہرست جاری کردی۔

’گیلپ‘ نے مذکورہ فہرست پہلی مرتبہ 2012 میں شائع کی تھی اور رواں سال اس کی نویں فہرست جاری کی گئی، جس میں دنیا کے 149 ممالک کا جائزہ لیا گیا۔

مذکورہ فہرست میں دنیا کے تمام براعظم کے ممالک کو شامل کیا گیا اور فہرست میں غریب، امیر، ترقی پذیر، ترقی یافتہ، دہشت گردی سے متاثر، شورش زدہ اور فاقہ کشی کے شکار ممالک کو بھی شامل کیا گیا۔

فہرست میں ممالک کے خوش ہونے کی درجہ بندی وہاں کے عوام کی آمدنی، اخراجات، سماجی آزادی، صحت، تعلیم، مشکل وقت میں دوسروں کی جانب سے مدد ملنے کے امکانات اور لوگوں میں پائے جانے والے اعتماد سمیت دیگر معاملات کو نظر میں رکھ کر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے خوش ممالک کے انڈیکس میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

حیران کن طور پر اس سال دنیا کے سب سے زیادہ 10 ممالک میں سے 9 کا تعلق براعظم یورپ جب کہ ایک کا تعلق ایشیا سے ہے۔

فہرست کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ خوش لوگ یورپی ملک فن لینڈ کے ہیں جب کہ سب سے زیادہ ناخوش لوگ پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان کے ہیں، جنہیں فہرست میں آخری یعنی 149 نمبر پر رکھا گیا۔

بھارتی لوگ پاکستانیوں سے زیادہ ناخوش ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
بھارتی لوگ پاکستانیوں سے زیادہ ناخوش ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

فہرست میں پاکستان، چین، بھارت، سعودی عرب، ترکی، زمبابوے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملائیشیا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔

پاکستان اور چین جیسے ممالک کے عوام کی خوشی میں کچھ اضافہ نوٹ کیا گیا اور چین نے اس ضمن میں 10 نمبرز سے ترقی کی۔

اسی فہرست میں بھارت کو 139 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، یعنی وہ دنیا کے 10 ناخوش ممالک میں شامل ہے۔

مذکورہ فہرست میں چین کو 84 ویں نمبر پر خوش ممالک کی فہرست میں رکھا گیا جب کہ پاکستان کا نمبر 105 واں ہے۔

فہرست میں بتایا گیا کہ پاکستانی لوگ آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے ملک بھارت کے عوام سے زیادہ خوش ہیں۔

دنیا کے سب سے زیادہ خوش ممالک

فن لینڈ کے عوام سب سے زیادہ خوش ہیں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
فن لینڈ کے عوام سب سے زیادہ خوش ہیں—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

فن لینڈ

آئس لینڈ

ڈنمارک

سوئٹزرلینڈ

نیدرلینڈز

سویڈن

جرمنی

ناروے

نیوزی لینڈ

آسٹریا

دنیا کے ناخوش ترین ممالک

افغانستان

زمبابوے

روانڈا

بوٹسوانا

لیسوتھو

تنزانیہ

اردن

فہرست میں افغانستان آخری نمبر پر ہے—فائل فوٹو: اے پی
فہرست میں افغانستان آخری نمبر پر ہے—فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024