• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم نامہ جاری کردیا

شائع March 21, 2021

کوئٹہ: کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرکوئٹہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم نامہ جاری کردیا

تمام مارکیٹوں بازاروں، دکانوں، شاپنگ مالز، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بینک اور تعلیمی اداروں کے لیے جاری کیے گئے حکم نامے میں ایس اوپیز کے تحت 4 احتیاطی تدابیروں پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔

احتیاطی تدابیر کے تحت دکاندار خود اور گاہک کو ماسک کا استعمال اور ہینڈ سیناٹائزر فراہم کرنے کا پابند ہوگا، ہر جگہ 6 فٹ کے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائےگا اور تعلیمی اداروں، شاپنگ مالز، مارکیٹس اور رسٹورنٹس میں ہاتھ دھونے کے نظام کا انتظام لازمی ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر کسی بھی مقام پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوتی نظر آئی تو قانون کے مطابق متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024