• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تھائی لینڈ: شاہی محل کے قریب ریلی، درجنوں مظاہرین زخمی

شائع March 21, 2021
ویڈیو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے دیکھا گیا، رپورٹ - فوٹو:رائٹرز
ویڈیو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے دیکھا گیا، رپورٹ - فوٹو:رائٹرز

بینکاک: تھائی لینڈ میں شاہی محل کے قریب حکومت مخالف مظاہروں میں 30 سے زیادہ شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے دیکھا گیا جبکہ لوگ آنسو گیس سے پناہ حاصل کرنے کے لیے ریسٹورانٹس میں پناہ لے رہے تھے۔

ایروان میڈیکل سینٹر نے بتایا کہ 13 پولیس افسران اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ: فوجی اہلکار کی آپے سے باہر ہوکر فائرنگ، 20 افراد ہلاک

اتوار کے روز پولیس نے کہا کہ ان کے اقدامات بین الاقوامی معیار کے مطابق تھے اور 20 مظاہرین کو عوامی اجتماع کے قوانین توڑنے اور بادشاہت کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

بینکاک پولیس کے نائب سربراہ پیا تاویچائی نے صحافیوں کو بتایا کہ 'تشدد مظاہرین کی طرف سے شروع ہوا تھا اور پولیس کو قانون کا دفاع اور عوامی املاک کا تحفظ کرنا ہے'۔

مظاہرین نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'ہمارے کچھ بھی کرنے سے قبل آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی طرف سے تشدد کا آغاز کیا گیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ان کے پاس ہیلمٹ، شیلڈز، ہجوم پر قابو رکھنے کی تربیت ہے، اگر کوئی پتھر مارے تو اپنی ڈھال اٹھائیں'۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کے بادشاہ نے ’زناکاری‘ میں ملوث بیڈ روم گارڈز کو فارغ کردیا

ہفتے کی رات ہونے والے احتجاج جس میں ہزاروں لوگ شریک تھے، میں بادشاہ کی تصاویر کو بھی 'خراب' کیا گیا۔

رواں ماہ حکومت مخالف مظاہرے میں 20 سے زیادہ مظاہرین زخمی ہوئے تھے۔

تھائی لینڈ کی نوجوانوں کی احتجاجی تحریک گزشتہ سال سامنے آئی تھی اور اس نے سب سے بڑا چیلنج ریٹائرڈ فوجی جنرل وزیر اعظم پریوتھ چن اوچا کی حکومت کے لیے کھڑا کیا ہے جنہوں نے ایک منتخب حکومت سے 2014 میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ایسی پالیسی اپنائی ہے جس سے فوجی بادشاہت والی اسٹیبلشمنٹ کا تحفظ ہوا اور 2019 کے انتخابات کے بعد انہیں اس کی وجہ سے دوبارہ اقتدار ملا۔

دوسری جانب وزیر اعظم اور ان کے حامی اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024