• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

4 بیک کیمروں والا اوپو کا نیا اسمارٹ فون اے 94

شائع March 20, 2021
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے مارچ کے شروع میں متحدہ عرب امارات میں اے 94 متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا مگر اس کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

یہ فون درحقیقت ری برانڈڈ رینو ایف 5 ہے اور اب اسے سنگاپور میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس نئے فون میں بی میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 پراسیسر اور 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

تام اس فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 11.1 سے کیا ہے۔

اوپو اے 94 میں 8 جی بی ریم اور 129 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون میں 4310 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، یو ایس بی سی پورٹ اور ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ سنسر قابل ذکر ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونو کروم کیمرے دیئے گئے ہیں۔

کیمرا سیٹ اپ میں اے آئی کلر پورٹریٹ ویڈیو، مونوکروم ویڈیو اور ڈوئل ویو ویڈیو جیسے فیچرز موجود ہیں۔

اس فون کی قیمت 319 ڈالرز (لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024