• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ویوو ایکس 60 سیریز ڈی ایس ایل آر کیمروں کی ٹیکنالوجی سے لیس اولین فونز

شائع March 20, 2021
چین میں متعارف کرایا گیا ایکس 60 پرو پلس — فوٹو بشکریہ ویوو
چین میں متعارف کرایا گیا ایکس 60 پرو پلس — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو کی جانب سے دنیا میں پہلی بار ایسے فلیگ شپ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں جن میں پکسل شفٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

پکسل شفٹ ٹیکنالوجی مخصوص ڈی ایس ایل آر کیمروں میں تو استعمال ہوئی ہے مگر اب تک کسی اسمارٹ فون کا حصہ نہیں بنی۔

ویوو ایکس 60، ایکس 60 پرو اور ایکس 60 پرو پلس کو چین میں پہلے ہی فروخت کے لیے پیش کیا جاچکا ہے مگر ان میں یہ کیمرا ٹیکنالوجی موجود نہیں۔

تاہم اب اس سیریز کو عالمی سطح پر 22 مارچ کو پیش کیا جارہا ہے جس میں یہ کیمرا ٹیکنالوجی دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پراسیسرز بھی مختلف ہوں گے۔

چین میں ایکس 60 اور ایکس 60 پرو میں سام سنگ کا تیار کردہ ایکسینوس 1080 پراسیسر دیا گیا ہے مگر لیکس کے مطابق عالمی سطح پر ان فونز میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر کا استعمال ہوگا جبکہ ایکس 60 پرو پلس میں اسنیپ ڈراگون 888 موجود ہوگا۔

جہاں تک پکسل شفٹ ٹیکنالوجی کی بات ہے تو اس کے لیے عموماً بائیر پیٹرن استعمال کیا جاتا ہے جو ایک سنسر کے سنگل پکسل میں صرف ایک رنگ کو دیکھتا ہے اور سرخ، سبز اور نیلے پکسلز کو بائیر پیٹرن کے مطابق ارینج کرتا ہے۔

اس کی تفصیلی وضاحت تو 22 مارچ کو ایونٹ کے موقع پر ہی سامنے آئے گی مگر لیکس کے مطابق یہ فونز 8 Raw تصاویر شوٹ کرنے کے بعد ان میں سے بہترین کا انتخاب کرکے دیگر 7 تصاویر کی تفصیلات سے ان کو بھر دیں گے۔

اس سے زیادہ تفصیلی تصویر بہتر کلر ایکوریسی کے ساتھ دستیاب ہوسکے گی۔

تینوں ایکس 60 فونز میں یہ ٹیکنالوجی موجود ہوگی اور اس سے ڈیجیٹل زوم کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سونی کے الفا 7 آر آئی وی کی ایک ویڈیو سے اس ٹٰکنالوجی کی کسی حد تک وضاحت ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024