• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بگ باس 14 کا حصہ بننے والی نکی تمبولی بھی کورونا کا شکار

شائع March 20, 2021
نکی تمبولی نے انسٹگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نکی تمبولی نے انسٹگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو بگ باس کا حصہ بننے والی بھارتی اداکاری نکی تمبولی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نکی تمبولی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

نکی تمبولی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ' میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کررہی ہوں'۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

نکی تمبولی نے اپنی پوسٹ میں ان سے ملنے والے افراد کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ میری ان تمام افراد جن سے میں گزشتہ کچھ روز کے دوران رابطے میں رہی ہوں وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

انہوں نے لکھا کہ جن چند لوگوں سے میں گزشتہ دنوں ملی، ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

نکی تمبولی نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کی محبت اور تعاون کی شکرگزار رہوں گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ محفوظ رہیں، ماسک پہنیں، باقاعدگی سے ہاتھوں کو سینیٹائز کریں اور سماجی فاصلہ قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیں : شوٹنگ کے دوران ورن دھون و نیتو کپور سمیت تین افراد کورونا کا شکار

نکی تمبولی سے قبل بھارت میں کئی اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان سے قبل کورونا کا شکار ہونے والے اداکاروں میں رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ گوہر خان سے متعلق خبریں تھیں کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں کورونا نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024