• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین سے ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں درآمد کی جائیں گی، اسد عمر

شائع March 20, 2021
انہوں نے کہا کہ ویکسین دو حصوں میں پاکستان پہنچے گی۔
---فائل فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے کہا کہ ویکسین دو حصوں میں پاکستان پہنچے گی۔ ---فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان رواں ماہ کے اختتام تک چین کی دو کمپنیوں سے کووڈ 19 کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں حاصل کرے گا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں درآمد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

مزیدپڑھیں: فرانس میں ایسٹرازینیکا ویکسین کے دوبارہ استعمال کی اجازت

انہوں نے کہا کہ ویکسین دو حصوں میں پاکستان پہنچے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ پہلی کھیپ 25 مارچ جبکہ دوسری 30 مارچ کو پہنچے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ مزید ویکسین حاصل کرے گی اور چین کی دو مختلف کمپنیوں سے یہ ویکسین حاصل کی جائیں گی۔

وفاقی وزیرجو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے متنبہ کیا کہ کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو اپنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مزید 3 ہزار 449 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص، 40 انتقال کرگئے

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایس او پیز کی تعمیل بہتر نہیں ہوئی تو حکومت سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوگی۔

اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کا اجلاس 22 مارچ (بروز پیر) کو ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو سخت اقدامات کے فیصلے لیے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ، اتوار تجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ

دوسری جانب اسلام آباد میں کووڈ 19 میں پھیلاؤ میں بتدریج اضافے کے تناظر میں ہفتہ اور اتوار کو ضروری خدمات کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت کے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں آؤٹ ڈور کھانا کھلانے پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز ریستوران میں آؤٹ ڈور کھانے کھلانے کی سروس رات 10 بجے تک بند رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پارسل کی اجازت ہوگی۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیا نے ایک نوٹی فکیشن میں کہا کہ دارالحکومت میں تمام ویکسینیشن مراکز اتوار اور عام تعطیلات کے روز بند رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024