• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سعودی آئل ریفائنری پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ

شائع March 20, 2021
حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ 

---فوٹو: رائٹرز
حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ ---فوٹو: رائٹرز

سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر یمن کے حوثی باغیوں کے ڈرون حملے سے آگ بھڑک گئی۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب کا حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایران کے حمایت یافتہ باغیوں نے یمن کے مغربی شہر ماریب میں بڑی پیش قدمی کی ہے۔

ریفائنری پر صبح سویرے حملہ کیا گیا جو سعودی توانائی کی تنصیبات پر رواں ماہ میں دوسرا بڑا حملہ ہے۔

سعودی وزارت توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون کے ذریعے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی لیکن اسے قابو کرلیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا حوثی باغیوں کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنے کیلئے تیار

انہوں نے مزید کہا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور تیل کی رسد میں خلل نہیں پڑا ہے۔

’بزدلانہ حملے‘ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ ڈرون حملے صرف مملکت پر نہیں بلکہ عالمی معیشت اور عالمی توانائی کی حفاظت پر حملے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے تعطل کا شکار امن مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے دباؤ کے ساتھ باغیوں کے سرحد پار حملے تیز ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں: عالمی دہشتگرد قرار دیے جانے پر امریکا کو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، حوثی باغی

تازہ حملوں کا آغاز رواں شروع ہوئے جب سعودی عرب نے کہا کہ اس نے راس تنورا پر میزائل اور ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا-

راس تنورا، دنیا کی سب سے بڑی تیل بندرگاہ میں سے ایک ہے، اس میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں تھی۔


یہ خبر 20 مارچ 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024