• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زمبابوے کو افغانستان سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

شائع March 19, 2021 اپ ڈیٹ March 20, 2021
افغانستان نے سیریز اپنے نام کرلی — فوٹو: افغان کرکٹ بورڈ
افغانستان نے سیریز اپنے نام کرلی — فوٹو: افغان کرکٹ بورڈ

افغانستان نے تجربہ کار کھلاڑی محمد نبی کی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث زمبابوے کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں باآسانی 45 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔

متحدہ عرب امارات کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کا آغاز اتنا اچھا نہیں تھا اور پہلی وکٹ 9 رنز پر گری جب رحمت اللہ غرباز 9 رنز بنا کر نگاراوا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ پر عثمان غنی اور کریم جنگ نے شان دار شراکت قائم کی اور اسکور 111 رنز تک پہنچایا۔

عثمان غنی 111 کے اسکور پر محض ایک رن کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کر پائے اور تریپانو کی گیند پر مزاربانی کو کیچ دے بیٹھے۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ، افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے دی، سیریز برابر

کریم جنگ نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی اور119 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی نے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 15 گیندوں پر 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ نجیب اللہ زدران 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان اصغر افغان نے 171 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد 7 گیندوں پر 14 رنز اور راشد خان نے 9 رنز بنا کر ٹیم کو 5 وکٹوں پر 193 رنز تک پہنچایا۔

افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 193 رنز بنا کر زمبابوے کو ایک مشکل ہدف دیا۔

زمبابوے کے بلیسنگ مزارابانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی ٹیم مشکل ہدف کے تعاقب میں شروع میں ہی پہلی وکٹ سے محروم ہوئی جس کے بعد بڑا دھچکا دوسرے اوور میں ملا جب کپتان سین ولیمز 9 رنز بنا کر محمد نبی کا شکار بنے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: افغانستان کی زمبابوے کے خلاف پوزیشن مستحکم

سکندر رضا نے پانچویں وکٹ میں 15 اور متمبانی نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو کچھ حوصلہ ضرور دیا لیکن محمد نبی نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کو وکٹ دلائی۔

زمبابوے کی 5 وکٹیں 56 رنز پر گر چکی تھیں، ایسے میں ریان برل نے 29 گیندوں پر ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور ٹیم کو 141 رنز تک پہنچایا۔

راشد خان نے خطرناک نظر آنے والے برل کو عثمان غنی کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، دوسری جانب ڈونلڈ ٹریپانو نے بھی 24 رنز بنائے اور ان کا ساتھ دیا لیکن دونوں کے علاوہ آخری تین بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔

افغانستان کی بہترین باؤلنگ کے سامنے زمبابوے کی پوری ٹیم 18ویں اوور کی پہلی گیند پر 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور میچ 45 رنز سے ہار گئی۔

راشد خان نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان نے سیریز میں مسلسل دوسرا میچ جیت کر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

محمد نبی کو شان دار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024