اسلام آباد میں ایک روز میں ریکارڈ 747 کیسز رپورٹ
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت کا کہنا ہے کہ جمعہ کو دارالحکومت میں کورونا کے 747 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جو شہر میں اب تک ریکارڈ کیے گئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔