• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب: تاجر کی انشورنس لینے کے بہانے گھر بلا کر خاتون سے 'زیادتی'

شائع March 19, 2021
ایس ایچ او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں — فائل فوٹو / اے پی
ایس ایچ او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں — فائل فوٹو / اے پی

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں تاجر نے خاتون کی مدد سے مبینہ طور پر انشورنس کمپنی سے وابستہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ندا پروین نامی خاتون نے اپنے بچوں کے لیے پالیسی لینے کے بہانے انہیں کال کرکے مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں واقع ایک گھر میں بلایا۔

خاتون نے کہا کہ گھر میں ملزم عارف ظہور بھی موجود تھا جو پہلے سے ان پر بُری نیت رکھتا تھا۔

اسے دیکھ کر جب متاثرہ خاتون جانے لگیں تو عارف نے انہیں زبردستی پکڑ لیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ چیخ و پکار پر ان کی کسی نے مدد نہ کی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: 48 گھنٹوں میں مبینہ طور پر 3 بچوں سے زیادتی، 13 سالہ لڑکا قتل

ایف آئی آر کے مطابق عارف ظہور اور ندا پروین نے ملی بھگت کرکے خاتون کو گھر میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تھانہ چوک سرور شہید کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) خرم ریاض کھر نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان عارف ظہور اور ندا پروین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024