• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستان سے سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈز کا اعلان، ڈیوپلیسی ڈراپ

شائع March 18, 2021 اپ ڈیٹ March 19, 2021
فاف ڈیو لیسی کو دونوں فارمیٹس کے لیے دستیاب ہونے کے باوجود اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
فاف ڈیو لیسی کو دونوں فارمیٹس کے لیے دستیاب ہونے کے باوجود اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 ٹیموں کا اعلان کردیا ہے اور سابق کپتان فاف ڈیوپلیسی کو دونوں اسکواڈز سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

آئندہ ماہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے لیے جنوبی افریقہ نے ویہان لوبے اور لیزاد ولیمز کو پہلی مرتبہ جنوبی افریقی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے جبکہ سیساندا مگالا کو بھی دونوں سیریز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'بابر اعظم استعفیٰ دیں ورنہ سرفراز پارٹ ٹو بن جائیں گے'

تجربہ کار ایڈن مرکرم اور ویان ملڈر کو دو سال بعد ون ڈے اسکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ مگیل پریٹوریس، کائل ویرین اور ڈیرن ڈپاویلن بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

کوئنٹن ڈی کوک کی جانب سے قیادت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد ٹیمبا باووما کو اسکواڈز کی قیادت سونپ دی گئی ہے جبکہ ڈی کوک کچھ میچز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جس کے بعد وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے چلے جائیں گے۔

کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ ساتھ کگیسو ربادا، ڈیوڈ ملر اور اینرچ نوکیا سیریز کے کچھ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد وہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے چلے جائیں گے۔

گزشتہ ماہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاف ڈیوپلیسی دونوں سیریز میں ٹیم کو دستیاب تھے لیکن اس کے باوجود انہیں ڈراپ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم سلیکشن میں رائے نظر انداز کرنے پر بابر اور چیف سلیکٹر میں اختلافات کا انکشاف

سلیکشن کنوینر وکٹر پٹسانگ نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ان دو اسکواڈز کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں جس میں اتنا تجربہ اور صلاحیت ہے کہ وہ پاکستان کی ٹیم کو دونوں سیریز میں چیلنج کر سکے۔

سیریز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ: ٹیمبا باووما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، بیورن ہینڈرکس، ہنری کلاسن، جینمن ملان، کیشپ مہاراج، ایڈن مرکرم، لنگی نگیدی، اینرچ نوکیا، ایندائل فلکوایو، کگیسو ربادا، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جون جون اسمٹس، راسی وین ڈر ڈوسن، جونیئر ڈالا، لوتھو سپاملا، ویان ملڈر، سیساندا مگالا، کائل ویرین، ڈیرن ڈپاویلن اور لیزاد ولیمز۔

ٹی20 اسکواڈ: ٹیمبا باووما (کپتان)، بیجورن فورٹوئین، ریزا ہینڈرکس، ہنری کلاسن، جیورج لنڈا، راسی ونین ڈر ڈوسن، جینمن ملان، سیساندا مگالا، ڈیوین پریٹوریس، تبریز شمسی، لوتھو سیپاملا، کائل ویرین، پائٹ وین بلجون، میگیل پریٹوریس، لیزاد ولیمز اور ویہان لوبے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024