• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایمیزون پرائم کی پہلی بولی وڈ فلم میں اکشے کمار اداکاری کریں گے

شائع March 18, 2021
ے فلم کی ریلیز سے متعلق کسی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ے فلم کی ریلیز سے متعلق کسی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایمیزون ڈاٹ کام کی پرائم ویڈیو نے بولی وڈ فلم کو-پروڈیوس کرنے کا اعلان کیا ہے جو بھارت میں اسٹریمنگ کمپنی کی پہلی پروڈکشن ہوگی۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق بھارت ایمیزون پرائم کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سے متعلق ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر حصوں کے مقابلے میں وہ بھارت میں بہترکام کررہے ہیں ۔

اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایمیزون پرائم ویڈیو اور دیگر 2 اسٹوڈیو فلم 'رام سیتو' بنائیں گے جس میں بولی وڈ اداکار اکشے کمار اداکاری کریں گے۔

مزید پڑھیں: 'تانڈو' میں متنازع مواد دکھانے پر ایمیزون پرائم نے غیر مشروط معافی مانگ لی

تاہم ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی کی جانب سے فلم کی ریلیز سے متعلق کسی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

بھارت میں ایمیزون پرائم ویڈیو کے ہیڈ آف کانٹینٹ وجے سبھرامنیم نے کہا کہ ' ہم مشترکہ طور پر ایک فلم پروڈیوس کرنے پر خوش ہیں جو ہمارے بھارتی ورثے کو اجاگر کرتی ہے'۔

خیال رہے کہ بھارت میں ایمیزون کے کے لائیلٹی پروگرام، جو فری ڈیلیوری، سیلز کے دوران ڈیلز تک جلد رسائی اور مفت میوزک اور ویڈیو اسٹریمنگ کی پیش کش کرتا ہے، 999 بھارتی روپے (13.77 ڈالر) سالانہ میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'تانڈو' میں متنازع مواد دکھانے پر اسٹریمنگ سائٹ کی عہدیدار سے تفتیش

حال ہی میں بھارت میں ویب سیریز 'تانڈو' کے کچھ سینز پر ہونے والے تناز ع کی وجہ سے ایمیزون کو غیرمعمولی طور پر عوامی سطح پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر معذرت کرنی پڑی تھی۔

اس تنازع کی وجہ سے بولی وڈ، ایمیزون پرائم اور اس کے حریف جیسا کہ نیٹ فلیکس، ممکنہ مذہبی جذبات مجروح ہونے کی وجہ سے اسکرپٹس کی مزید اسکروٹنی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024