• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گلوکار عبداللہ قریشی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع March 18, 2021
عبداللہ قریشی  نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی اور اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام
عبداللہ قریشی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی اور اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی گلوکار عبداللہ قریشی اور سعدیہ سبحان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

داستان اور لاپتا جیسے گانوں کے گلوکار عبداللہ قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو بیٹی کی پیدائش سے آگاہ کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی اور اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'اللہ کے فضل و کرم سے جہان عبداللہ قریشی دنیا میں پہنچ چکی ہے'۔

ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور کمنٹس میں انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹرنگز کے ڈرمر احد نایانی اور ماڈل رحمت اجمل نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ عبداللہ قریشی نے 3 روز قبل ہی سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس سے قبل 2020 میں انہوں نے اپنے سیلیبریٹی دوستوں کے ساتھ مل کر 'ڈور نا' گانا جاری کیا تھا۔

اس گانے کا مقصد قوم کے لیے عالمی وبا کے ابتدائی الجھن اور خوف کے دنوں میں ایک ترانہ پیش کرنا تھا۔

انہوں نے اس گانے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024