• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

کیا پریانکا چوپڑا امید سے ہیں؟

شائع March 18, 2021
چند ہفتوں سے پریانکا کے حاملہ ہونے کی خبریں چل رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
چند ہفتوں سے پریانکا کے حاملہ ہونے کی خبریں چل رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ 38 سالہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں اپنی کتاب شائع ہونے کی وجہ سے خبروں میں تھیں مگر اب وہ اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں خود سے 10 سال کم عمر امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی اور وہ شادی کے بعد بھارت سے مستقل طور پر امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔

گزشتہ دو سال کے دوران پریانکا چوپڑا کی شادی، شوہر سے مبینہ اختلافات اور ان کے ہاں بچوں کی ممکنہ پیدائش کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آئیں مگر انہوں نے خود کسی بھی افواہ پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

شادی کے فوری بعد ہی بھارتی و امریکی میڈیا میں پریانکا چوپڑا کی جلد طلاق ہونے کی خبریں بھی شائع ہوئی تھیں جب کہ بعد ازاں ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں بھی پھیلیں۔

اور اب ایک مرتبہ پھر ان کے شوہر نے تازہ انٹرویو میں اپنے ہاں بچوں کی پیدائش سے متعلق بات کی ہے، جس کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ شاید پریانکا چوپڑا حمل سے ہیں۔

نک جونس نے حال ہی میں میزبان زین لووے سے ایپل ریڈیو شو میں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی اور اسی دوران ہی انہوں نے بچوں کی پیدائش سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب بھی دیا۔

آئرش ٹائمز کے مطابق نک جونس نے میزبان کو بتایا کہ ان کی اور پریانکا چوپڑا کی خواہش ہے کہ وہ والدین بنیں اور وہ اس عمل کے منتظر بھی ہیں۔

نک جونس نے مزید کہا کہ تاہم یہ ایسا عمل ہے جو اس وقت ہی ہوگا جب ہم دونوں اس کے لیے تیار ہوں گے۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ دونوں فوری طور پر والدین بننے کے خواہاں ہیں یا مزید کچھ وقت تک انتظار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لیکن نک جونس کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی خواہش کا اظہار کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا و سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہوگئیں کہ ممکنہ طور پر پریانکا چوپڑا امید سے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں تو گزشتہ چند ہفتوں سے پریانکا چوپڑا کے حاملہ ہونے کی خبریں چل رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد اگرچہ بچوں کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تاہم وہ شادی سے قبل ہی اس بات کا اظہار کر چکی تھیں کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے ڈھیر سارے بچے ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025