• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سام سنگ کے گلیکسی اے سیریز کے 2 مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف

شائع March 17, 2021
گلیکسی اے 52 اور اے 72 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 52 اور اے 72 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کے مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

گلیکسی اے 52 اور اے 72 کو ایک آن لائن ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا۔

گللیکسی اے 52 کو 4 جی اور 5 جی ورژنز میں متعارف کرایا گیا جبکہ اے 72 کا صرف 4 جی ورژن ہی دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے 52 اور اے 52 فائیو جی

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس فون میں 6.5 انچ کا فلیٹ ڈسلے دیا گیا ہے جس کا وزن 189 گرام اور بیٹری مکمل چارج پر 2 دن تک کام کرسکتی ہے۔

فون کا ڈسپلے امولیڈ پینل سے لیس ہے جبکہ 4 جی ماڈل میں 90 ہرٹز اور 5 جی ماڈل میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈسپلے کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہے، جسے ایک میٹر پانی میں 30 منٹ تک ڈبویا جاسکتا ہے۔

فون کا 4 جی ماڈل اسنیپ ڈراگون 720 جی جبکہ 5 جی ورژن اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اسی طرح 4 جی ماڈل میں 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے آپشنز موجود ہیں جبکہ 5 جی ماڈل میں 6 اور 8 جی بی ریم موجود ہوگی۔

دونوں ورژنز میں 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کی خاص بات اس کا کیمرا سیٹ اپ ہے جو مجموعی طور پر 5 کیمروں کے ساتھ ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.8 آپرچر موجود ہے جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور ٹیٹرا بیننگ ٹیکنالوجی کیمرے کا حصہ ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ نائٹ موڈ شاٹس 12 فریمز کی سہولت فراہم کریں گے جبکہ او آئی ایس سے کم روشنی میں لی جانے والی تصاویر پکسل پھٹنے نہیں دیتا۔

اس کے علاوہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.0 سے کیا گیا ہے جبکہ سیلفی کیمرے کو فیس ان لاک کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

یہ دونوں فونز جلد صارفین کو دستیاب ہوں گے جس کا 4 جی ورژن 350 یورو (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 5 جی ماڈل 430 یورو (لگ بھگ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی اے 72

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی اے 72 میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 720 جی پراسیسر فون کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق فون میں سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے اور فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے.

اس میں بھی 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جو ڈسپلے کے اوپری حصے میں سینٹر میں موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ بھی واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ فون ہے جبکہ ایڈوانسڈ بلیوٹوتھ کے ذریعے بیک وقت 2 وائرلیس ہیڈفون کو ڈٰوائس سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں ہیڈفون جیک بھی موجود ہے جبکہ ڈولبی ایٹموس ان ایبل اسٹریو اسپیکرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

گلیکسی اے 72 کی 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے لیے 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق فل چارج پر 2 دن کی بیٹری لائف ملتی ہے۔

اس فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.0 سے کیا گیا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا گلیکسی اے 52 کی طرح 64 میگا پکسل کا ہے اور فیچرز بھی ویسے ہی ہیں۔

اس سے ہٹ کر 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا (3 ایکس آپٹیکل زوم) اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرا بھی سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ فون بھی جلد صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 450 یورو (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024