• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اوپو رینو 5 سیریز کا ایک اور نیا فون پیش

شائع March 17, 2021
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے دسمبر 2020 میں رینو 5 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے اور جنوری سے پاکستان میں بھی دستیاب ہیں۔

اب اس سیریز کا ایک سستا ماڈل رینو 5 ایف پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 95 پراسیسر 2.2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ ہے۔

اس کے علاوہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمنی نے اپنے کلر او ایس 11 سے کیا ہے جبکہ 4310 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ وی او او سی چارج سپورٹ کے ساتھ ہے۔

جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کو کینیا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 287 ڈالرز (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024