• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

موبائل فون کی درآمدات میں ایک ارب 31 کروڑ ڈالر تک اضافہ

شائع March 17, 2021
عہدیدار نے بتایا کہ کورین اور چینی مینوفیکچررز ہر ایک سے دو ماہ میں ایک سے دو نئے سیل فون پیش کر رہے ---فائل فوٹو: اے ایف پی
عہدیدار نے بتایا کہ کورین اور چینی مینوفیکچررز ہر ایک سے دو ماہ میں ایک سے دو نئے سیل فون پیش کر رہے ---فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پاکستان کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سیل فون کی درآمدات مالی سال 2021 کے پہلے 8 ماہ میں میں 51.5 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیل فون کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ موبائل فون مارکیٹ میں اب 10 ہزار سے 40 ہزار روپے کی حد میں اضافے کی مانگ سے کمپنیاں خوش ہیں اور مثبت مسابقت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: کووڈ کے باعث اسمارٹ فونز کی فروخت میں کمی کا سلسلہ تھم نہ سکا

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار سے 25 ہزار روپے والے اسمارٹ فونز کی خریداری ہو رہی ہے چونکہ آن لائن تعلیم میں تیزی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک برس میں آن لائن کے ذریعے اشیائے خورونوش کی بڑے پیمانے پر مانگ دیکھنے میں آئی۔

عہدیدار نے بتایا کہ کورین اور چینی مینوفیکچررز ہر ایک سے دو ماہ میں ایک سے دو نئے سیل فون پیش کر رہے ہیں جس میں 2/3 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج آپشنز ہیں، جن سے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے اور وہ 50 ہزار سے شروع ہونے والے مہنگے سیل فون خرید نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کے باعث اسمارٹ فونز کی فروخت میں تاریخ کی بدترین کمی

کراچی میں سیل فون بنانے والی کمپنی نے بتایا کہ 2 جی فونز کی اب بھی فروخت جاری ہے کیونکہ بہت سے لوگ 10 ہزار روپے سے زیادہ والے قیمت کے سیل فون نہیں خرید سکتے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق جولائی 2020 میں 16 کروڑ 80 لاکھ سے جنوری میں سیل فون صارفین کی تعداد 17 کروڑ 80 لاکھ ہوگئی۔


یہ خبر 17 مارچ 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024