• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مریم نواز اپنے خلاف تحقیقات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں، نیب

شائع March 16, 2021
بیورو نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے مستقل طور پر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا جاتا رہا — فائل فوٹو / ڈان نیوز
بیورو نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے مستقل طور پر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا جاتا رہا — فائل فوٹو / ڈان نیوز

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر مبنی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ لیگی رہنما اپنے خلاف تحقیقات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے خلاف بیورو میں چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے مقدمات زیر تحقیقات ہیں، نیب کی جانب سے انہیں ذاتی حیثیت میں طلبی پر قومی اداروں کے خلاف بغاوت سے لبریز بیان بازی کی جاتی رہی جس کا بنیادی مقصد نیب کا شریف خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا اور ان پر اثر انداز ہونے کے علاوہ نقصِ امن کی صورتحال کو تقویت دینا ہے۔

نیب نے کہا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر عوام میں اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے امن و امان کو چیلنج کیا جس کی واضح مثال گزشتہ سال اگست میں ان کی نیب لاہور میں پیشی کے وقت باقاعدہ منصوبہ کے تحت اور دانستہ طور پر پیدا کی گئی صورتحال تھی، جب قومی ادارے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پتھراؤ کروایا گیا اور ایسی صورتحال پیدا کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو بھی چیلنج کیا گیا جس کی ایف آئی آر درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے خود ہی ٹھیکا اٹھالیا کہ وہ سیاست دانوں کے بیانات بھی جانچا کرے گا، مریم نواز

بعد ازاں نیب کی جانب سے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، مریم نواز کی سیاسی مصروفیات اور قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں کچھ وقت کے لیے طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقل طور پر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا جاتا رہا، اس دوران معزز عدالتوں اور ان کے صادر فیصلوں کا مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی جبکہ مختلف مواقع پر احتساب عدالتوں کے باہر جاری کیے گئے بیانات مبینہ طور پر شدت پسندی کے منصوبے کے عکاس ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مریم نواز کے بیانات عوام میں اس جھوٹے تاثر کی ترویج کرنے کی سعی کے مترادف ہیں جس کے مطابق نیب کی طلبی اور پوچھ گچھ کو سیاسی رنگ میں رنگا گیا اور باقاعدہ منصوبے کے تحت نیب اور عدلیہ جیسے ریاستی اداروں پر تنقید سے نیب تحقیقات سے روگردانی کروائی گئی۔

نیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے نیب کی معزز عدلیہ میں دائر درخواست پر انتہائی غلط انداز میں نا صرف تبصرہ کیا گیا بلکہ اصل حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جو اپنے تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر آئینی و قانونی اقدامات سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے اور یہ اقدامات بلا تعطل جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کا عدالت سے رجوع، درخواست سماعت کیلئے مقرر

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا تھا کہ 'نیب کی لاہور ہائی کورٹ میں میرے خلاف درخواست مضحکہ خیز ہے کیونکہ نیب نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے ہٹ کر دوسری ذمہ داریاں خود اپنے آپ کو سونپ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنا تو یہ تھا کہ نیب احتساب کا ادارہ ہے تو احتساب میں صرف الزامات اور انتقام تک رہے، ادارہ سیاسی انتقام تک رہا۔

انہوں نے کہا کہ نیب جب الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا تو اب خود ہی ایک ٹھیکا اٹھایا ہے کہ وہ سیاست دانوں اور عوامی نمائندوں کے بیانات بھی جانچا کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024