• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انسانی دماغ کی طرح کام کرنے والے اس ٹی وی کی قیمت دنگ کردے گی

شائع March 16, 2021
— فوٹو بشکریہ سونی
— فوٹو بشکریہ سونی

جنوری 2021 میں سونی نے ایک ایسا منفرد ٹی وی متعارف کرایا تھا جو انسانی دماغ کی طرح کام کرسکتا تھا۔

اب 2 ماہ بعد براویا ایکس آر ایل سی ڈی اور او ایل ای ڈی ٹی وی ماڈلز کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ ٹی وی 65 اور 55 انچ اسکرین کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

اس ٹی وی میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر کام کرنے والا پراسیسر موجود ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تصاویر کو ایسے ہی پراسیس کرتا ہے جس طرح انسانی دماغ۔

سونی کے مطابق یہ نیا پراسیسر ایڈوانس اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے اور یہ سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ انسان کس طرح دیکھتے اور سنتے ہیں اور اس کے مطابق ٹی وی پر تصاویر اورر ساؤنڈ کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ انسانی دماغ لاشعوری طور پر کسی چیز کو دیکھتے ہوئے مخصوص نکات پر توجہ مرکوز کرتا ہے، تاکہ مکمل تصویر کو اسکرین اور اس کے مختلف عناصر کو تجزیہ بیک وقت کرسکے۔

اس ٹی وی کا پراسیسر بھی کچھ ایسے ہی کام کرکے مناظر کو حقیقی زندگی جیسا بناتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اے آئی پراسیسر سے لیس ٹی وی ہے جو دیکھنے والوں کو بالکل منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔

اس وقت کمپنیوں کی جانب سے ٹی وی کی امیج ٹیکنالوجی کو بہترین بنانے کے لیے ایل ای ڈی اور او ایل ای ڈی اجزا کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے مگر سونی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس پراسیسر سے ٹی وی کی 8K پرفارمنس کو بھی مدد ملے گی۔

نئے ٹی وی میں گوگل ٹی وی کو بلٹ ان آپریٹنگ سسٹم کے طور پر دیا جائے گا جبکہ ہینڈز فری گوگل اسسٹنٹ اور ایمیزون ایلکسا سپورٹ بھی موجود ہوگی۔

اسی طرح ایچ ڈی ایم آئی 2.1 سپورٹ بھی دی گئی ہے جس کی بدولت گیمنگ کنسولز کو 4K سپورٹ مل سکے گی۔

اسے خریدنے کے لیے کافی خرچہ کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس کا 65 انچ اسکرین والا ماڈل 3999 ڈالرز (6 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 55 انچ کا ماڈل 2998 ڈالرز (4 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024